آئرلینڈ کا پاکستان کے خلاف ٹیسٹ ٹیم کا اعلان


ڈبلن: آئرلینڈ نے پاکستان کے خلاف کھیلے جانے والے واحد ٹیسٹ میچ کے لئے ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔

آئرلینڈ کے 14 رکنی اسکواڈ کی قیادت ولیم پورٹ فیلڈ کریں گے جبک دیگر کھلاڑیوں میں آندرے بلبرنی، ایڈجوائس، اوبرائن برادرز (کیون اوبرائن اور نیل اوبرائن)، ٹائرون کین، ٹم مرٹیگ، بوائڈ رینکن، ناتھن، پال اسٹرلنگ، جیمز شینن، اسٹیورٹ تھامسن، گیری ولسن اور میک برائن شامل ہیں۔

گیارہ سے 15 مئی تک میلہائیڈ کرکٹ کلب گراؤنڈ پر کھیلا جانے والا یہ میچ ٹیسٹ اسٹیٹس ملنے کے بعد آئرلینڈ کا پہلا ٹیسٹ ہوگا۔

پاکستانی ٹیم اس وقت آئرلینڈ اورانگلینڈ کے دورے پر ہے۔ پاکستان کے 16 رکنی اسکواڈ میں زیادہ ترنوجوان کھلاڑی شامل ہیں، فخر زمان، امام الحق، سعد علی، عثمان صلاح الدین اور فہیم اشرف کو پہلی مرتبہ ٹیسٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم اپنے اس دورے میں انگلینڈ کے خلاف بھی دو ٹیسٹ کھیلے گی۔

2007 کے ورلڈ کپ میں آئرلینڈ کی ٹیم نے پاکستان کو شکست دے کراپ سیٹ کر دیا تھا۔

اس شکست کے بعد پاکستان نے آئرلینڈ کو ایک ٹی ٹوینٹی اورپانچ ون ڈے میچز میں شکست دی تھی۔

دورہ آئرلینڈ اورانگلینڈ کے آغاز پر پریکٹس میچ میں پاکستانی ٹیم کی بیٹنگ بری طرح ناکام ہوئی  ہے۔

قومی ٹیم اس پریکٹس میچ میں صرف 168 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی جو نا صرف پاکستانی کھلاڑیوں اور کرکٹ شائقین کے لیے لمحہ فکریہ ہے بلکہ ٹیم منتخب کرنے والوں کے لیے بھی سوالیہ نشان ہے۔


متعلقہ خبریں