پاکستان کپ میں کھلاڑیوں پر جرمانے

پاکستان کپ میں کھلاڑیوں پر جرمانے | urduhumnews.wpengine.com

لاہور: پاکستان کپ ون ڈے ٹورنامنٹ میں فیڈرل ایریا اور بلوچستان کرکٹ ٹیموں کے کپتانوں سمیت کئی کھلاڑیوں پر جرمانے عائد کردیے گئے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق پاکستان کپ میں کھلاڑیوں نے قوانین کو غیر سنجیدہ لینا شروع کیا تو میچ ریفری نے قوانین کی خلاف ورزی پر کئی کھلاڑیوں پر جرمانے عائد کردیے۔

اوپننگ بلے باز اور بلوچستان کے کپتان احمد شہزاد نے رن آؤٹ ہونے پر ساتھی کھلاڑی کو کھری کھری سنا دی جس پر میچ ریفری نے ان پر میچ فیس کا 40 فیصد جرمانہ عائد کر ڈالا۔

فیڈرل ایریا کے کپتان کامران اکمل پر پنجاب کے خلاف میچ میں سلو اوور ریٹ پر 30 ہزار روپے جرمانہ اور ایک میچ کی پابندی عائد کی گئی۔

جنید خان، اسامہ میر اور عثمان شنواری پربھی  پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) قوانین کے مطابق جرمانےعائد کئے گئے ہیں۔


متعلقہ خبریں