Author: ویب ڈیسک

رحیم یارخان: وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے عمران خان کو کہا ہے کہ اگر میں نوازشریف سے بھی خطرناک ہوں تو پھرآپ ان سے صلح کرلیں۔ رحیم یارخان میں خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینیرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ اگر اللہ نے دوبارہ موقع دیا توہم اسے دنیا کی بہترین یونیورسٹی بنا دیں گے۔ ہمارے دورمیں ریکارڈ ترقیاتی کام ہوئے ہیں۔ ہزاروں میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل ہوئی۔ وہ وقت جلد آئے گا جب بجلی کے اندھیرے ہمیشہ کے لئے ختم ہو جائیں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا کہ ہم…

Read More

اسلام آباد: سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے کسی نئی جماعت کا حصہ بننے کے متعلق خبروں کو غلط ثابت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کسی گروپ کا حصہ نہیں، گروپ بنانے والے لوگ اور ہیں میں نہیں۔ ہفتہ کے روز اسلام آباد میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھ سے پوچھا جاتا ہے کہ پی ٹی آئی میں شامل ہوا ہوں؟ آزاد فرد ہوں، اپنی مرضی سے فیصلے کرتا ہوں۔ عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ بات باعث عزت ہے کہ تحریک انصاف کے متعدد رہنما…

Read More

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے جلسے پرتنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیوایم والے ادھر اُدھر سے مل کر جلسہ کررہے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے نارین جوگنتھ واڈیا(این جے وی) اسکول کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس ملک میں  سب کوسیاست کرنے کا حق ہے ایم کیو پاکستان جتنے جلسے کر سکتی ہے کرے میری طرف سے اجازت ہے۔ انہوں نے کہا کراچی کے لوگ اپنا حق رائے دہی پاکستان پیپلز پارٹی کے لیےاستعمال کریں گے، سیاسی مخالفین کی جانب سےجو نعرے اور پمفلٹ تقسیم کیے گئے ہیں ان…

Read More
وزراء تعلیم کا دسویں اور باہوریں کے امتحانات پہلے کرنے کا فیصلہ

گھوٹکی: سندھ میں ہونے والے ثانوی تعلیمی بورڈ کے امتحانات میں گیارہویں جماعت کا اسلامیات کا پرچہ بھی آؤٹ ہو گیا۔ ہم نیوز کے مطابق سکھر امتحانی بورڈ کے زیراہتمام گیارہویں جماعت کا اسلامیات کا پرچہ امتحان شروع ہونے سے پہلے ہی انٹرنیٹ پر دستیاب تھا۔ پرچہ ڈہرکی ڈگری کالج سے آؤٹ ہو کر سوشل میڈیا کی زینت بنا۔ دفعہ 144 نافذ ہونے کے باوجود غیرمتعلقہ لوگ پرچے کے اوقات میں امتحانی مراکز کے اطراف میں موجود رہے۔ مراکز کے اندر نقل مافیا کا راج اور موبائل کا استعمال بھی جاری رہا۔ متعلقہ خبر: سکھر میں دفعہ 144 نافذ: پرچہ آؤٹ،…

Read More
مقبوضہ کشمیر میں شہید ہونے والوں کی تعداد 4 ہو گئی | urduhumnews.wpengine.com

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں ہفتہ کے روز شہید کئے گئے کشمیریوں کی تعداد بڑھ کر چار ہو گئی۔ مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے ریاستی دہشت گردی کے تازہ واقعہ میں تین کشمیری نوجوان اس وقت شہید کئے گئے جب سری نگر کے چٹہ بل علاقے میں تلاشی کا عمل شروع کیا گیا۔ قبل ازیں اسی علاقے میں ایک حملے کے دوران قابض فوج کا ایک اہلکار زخمی ہوا تھا۔ بھارتی فوج کی پرتشدد تلاشی کے بعد علاقے میں شدید احتجاج کیا جا رہا ہے۔ اس دوران متعدد مقامات پر انڈین…

Read More

اسلام آباد: رجب طیب ایردوان  کو پہچاننے والے ایک پاکستانی طوطے کی ایسی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں وہ ترک صدر کی تصویر کا بوسہ لیتے دکھایا گیا ہے۔ ترکی میں صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کی مہم اپنے زوروں پر ہے، ایسے میں ایک پاکستانی نے ترک صدر سے طوطے کے اظہار شناسائی پر مبنی ویڈیو بنا کر جاری کی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سبز رنگ کا پاکستانی طوطا پہلے صدر ایردوان کا پورا نام پکارتا ہے جس کے بعد ان کی تصویر کا بوسہ لیتا ہے۔ ویڈیو پاکستان ہی نہیں بلکہ سماجی رابطوں کی…

Read More
مدینہ منورہ: عمرہ زائرین کی رہائش گاہ میں آگ بھڑک اٹھی | urduhumnews.wpengine.com

مدینہ منورہ: عمرہ کے لئے سعودی عرب کے شہر مدینہ منورہ میں مقیم زائرین کی رہائش گاہ میں آگ بھڑک اٹھی۔ ہفتہ کے روز پیش آنے والے ناخوشگوار واقعہ میں جانی و مالی نقصان کی تفصیل تاحال جاری نہیں کی گئی ہے۔ مقامی اداروں کے مطابق عمرہ زائرین کی مرکز الیاس نامی رہائش گاہ میں 200 زائرین مقیم تھے، ان میں سے بیشتر کو بحفاظت متاثرہ مقام سے باہر نکال لیا گیا ہے۔

Read More

مانسہرہ: خیبرپختونخوا کے ضلع مانسہرہ میں شادی کی ایک تقریب کے دوران فائرنگ کر کے منی نامی خواجہ سرا کو قتل کر دیا گیا۔ خیبرپختونخوا میں خواجہ سراوں کے حقوق کے لئے کام کرنے والی فلاحی تنظیم ٹرانس جینڈر رائٹس ایسوسی ایشن نے واقعہ کی تصدیق کی ہے۔ خواجہ سراؤں کی تنظیم کے نمائندے قمر نسیم نے بتایا کہ شادی کی تقریب میں ریاض خان نامی شخص نے تلخ کلامی کے بعد اچانک فائرنگ کردی اور موقع سےفرارہوگیا۔ مقامی پولیس کے مطابق مقتول خواجہ سرا کی لاش آبائی علاقے ایبٹ آباد منتقل کردی گئی ہے۔ پولیس نے واقعہ کی رپورٹ…

Read More
عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں 3 برس کی بلند ترین سطح پر | urduhumnews.wpengine.com

اسلام آباد: عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں تین سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں جب کہ روزوانہ کی پیداوار ایک کروڑ بیرل پر برقرار ہے۔ ہم نیوز کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں دو فیصد اضافے کے ساتھ تین سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔ جمعہ کے روزتیل کی قیمت میں ایک ڈالر 29 سینٹ فی بیرل کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔ ہفتے کے اختتام پرعالمی مارکیٹ میں لائٹ کروڈ کے سودے 69 ڈالر 72 سینٹ میں طے پائے۔ گزشتہ ہفتے عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 69 ڈالر 97 سینٹ فی…

Read More
ڈی ایچ اے لاہور سٹی اسکینڈل مقدمہ کی سماعت آج | urduhumnews.wpengine.com

لاہور: احتساب عدالت آج ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی سٹی لاہور (ڈی ایچ اے سٹی لاہور) میں مبینہ طور پر اربوں روپے کی دھوکہ دہی کے مقدمہ کی سماعت کرے گی۔ قومی احتساب بیورو (نیب) نے ڈی ایچ اے اور ایک شہری کی شکایت پر اربوں روپے کی کرپشن میں ملوث ملزمان حماد ارشد، مراد ارشد اور بریگیڈیئر ریٹائرڈ خالد نذیر بٹ کے خلاف چھان بین شروع کی تھی۔ احتساب عدالت میں درج کرائے گئے مقدمہ میں نیب نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ملزمان حماد ارشد اور مراد ارشد نے ڈی ایچ اے حکام کے ساتھ کیے گئے معاہدے کی خلاف…

Read More
نئے امریکی مطالبات کے بعد بیجنگ واشنگٹن تجارتی جنگ میں شدت | urduhumnews.wpengine.com

بیجنگ: باہمی تجارت کے موضوع پر چین امریکہ مذاکرات کے دوران واشنگٹن کے پیش کردہ سخت مطالبات نے دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی جنگ میں شدت پیدا کر دی ہے۔ اقتصادی ماہرین کے مطابق واشنگٹن نے بیجنگ سے مطالبہ کیا ہے کہ باہمی تجارت میں امریکہ کو درپیش 200 ارب ڈالر کے خسارے کو 2020 تک کم کیا جائے۔ چینی ٹیکنالوجی پر سبسڈیز کم کرنے کے مطالبہ بھی بیجنگ کو دی گئی فہرست میں شامل ہے۔ جواب میں چین نے امریکہ سے مطالبہ کیا ہے کہ چینی کمپنی زیڈ ٹی ای کو سافٹ ویئر اور آلات فروخت کرنے والی امریکی کمپنیوں…

Read More
آرمی چیف نے 11 دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی | urduhumnews.wpengine.com

راولپنڈی: پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے سنگین وارداتوں میں ملوث گیارہ دہشت گردوں کی سزائے موت اور تین کی سزائے قید کی توثیق کر دی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد مالاکنڈ یونیورسٹی پرحملے اور رکن صوبائی اسمبلی عمران خان مہمند کے قتل میں ملوث تھے۔ 60 افراد کے قتل اور 142 سے زائد کو زخمی کرنے والے دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا تھا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں میں برہان الدین، شہیر خان، گلفراز خان،…

Read More

لاہور: وفاقی میزانیہ برائے مالی سال 2019-2018 کو کالعدم قرار دینے کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں میاں اطہر نے شفقت چوہان ایڈووکیٹ کے توسط سے درخواست دائر کی ہے۔ درخواست گزار کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت کو مدت پوری ہونے کی بناء پر وفاقی بجٹ پیش کرنے کا اختیار حاصل نہیں ہے۔ حکومت نے وفاقی بجٹ پیش کر کے اپنے اختیار سے تجاوز کیا جو کہ ماورائے آئین اقدام ہے۔ وفاقی میزانیہ پیش کرنے کے لئے مفتاح اسماعیل کے انتخاب پر بھی اعتراض کیا گیا ہے۔ درخواست گزار کے مطابق آئین کے…

Read More
بجلی و پانی کے متلاشی کراچی میں گرمی کا زور ٹوٹ گیا | urduhumnews.wpengine.com

کراچی: کئی روز تک جاری رہنے والی گرمی کی شدید لہر ختم ہونے کے بعد کراچی میں ہفتہ کے روز موسم نسبتا بہتر ہے، محکمہ موسمیات نے تصدیق کی ہے کہ آج درجہ حرارت 36 سے38 ڈگری سینٹی گریڈ رہنےکا امکان ہے۔ موسم کی صورتحال پر نظر رکھنے والے ادارے کا کہنا ہے کہ کراچی میں ہوا کی رفتار چھ سے آٹھ ناٹیکل میل رہنےکا امکان ہے، دن اور شام کے اوقات میں کراچی کے آسمان پر ہلکے بادل رہیں گے۔ گرمی کی شدت میں کمی کی نوید سناتے ہوئے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سمندری ہوائیں چلتی رہیں گی، تاہم…

Read More

کراچی: عدلیہ میں مبینہ بدعنوانی، نااہل ججوں کی تقرری اور وکلا سے ناروا سلوک کے خلاف سندھ بار کونسل نے آج ہفتہ کے روز عدالتی کارروائیوں کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔ سندھ بار کونسل کا کہنا ہے کہ بائیکاٹ کا اعلان ضلعی عدلیہ میں ہونے والی بدعنوانی، نااہل ججز کی تعینانی اور وکلا کے ساتھ ہونے والے ناروا سلوک کی وجہ سے کیا گیا ہے۔ بار کونسل کا مؤقف ہے کہ سندھ ہائی کورٹ کے مخصوص لوگوں کو ملنے والے چیمبر آرڈر اور ریلیف برداشت نہیں کریں گے اور اپنے حق کے لیے آواز اٹھائیں گے۔ گزشتہ پیر کو…

Read More