آرمی چیف نے 11 دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی

آرمی چیف نے 11 دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی | urduhumnews.wpengine.com

راولپنڈی: پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے سنگین وارداتوں میں ملوث گیارہ دہشت گردوں کی سزائے موت اور تین کی سزائے قید کی توثیق کر دی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد مالاکنڈ یونیورسٹی پرحملے اور رکن صوبائی اسمبلی عمران خان مہمند کے قتل میں ملوث تھے۔

60 افراد کے قتل اور 142 سے زائد کو زخمی کرنے والے دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں میں برہان الدین، شہیر خان، گلفراز خان، محمد زیب، سلیم، عزت خان، محمد عمران، یوسف خان، نادر خان، عارف اللہ اور بخت محمد شامل ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق عزت خان نامی دہشت گرد نے جامعہ مالاکنڈ پر حملہ کیا تھا جس میں چار پولیس اہلکار شہید اور سات زخمی ہوئے تھے۔

 


متعلقہ خبریں