کراچی: پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کے معروف تجارتی مرکز شیرشاہ میں دھماکہ سے دو افراد جاں بحق جب کہ چار زخمی ہو گئے ہیں۔ ہم نیوز کے مطابق شیرشاہ کے جناح روڈ پر ہونے والے سلنڈر دھماکہ سے باہر کھڑی گاڑیوں، مکانوں اور قربانی کے لیے لائے گئے کچھ مویشیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق دھماکہ شیرشاہ کالونی کی گلی نمبر 77 میں مصطفی مسجد کے قریب ایک دکان میں سیلنڈر پھٹنسے سے ہواجس سے بھگدڑ مچ گئی۔ دھماکا ہوتے ہی قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔…
Author: شاہد عباسی
اسلام آباد: پاکستان میں ہونے والے گیارہویں عام انتخابات کے بعد قومی اسمبلی میں بڑی جماعت کے طور پر سامنے آنے والی تحریک انصاف کی قیادت نے وفاق سمیت خیبرپختونخوا، پنجاب اور بلوچستان میں حکومت سازی کے لیے مشاورت شروع کر دی ہے۔ ہفتہ کو تحریک انصاف سربراہ عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ میں پارٹی کی اعلی قیادت کا مشاورتی اجلاس شروع ہوا ہے۔ اجلاس کے دوران ناصرف آزاد امیدواروں کی پی ٹی آئی میں شمولیت کے متعلق معاملات کا جائزہ لیا جائے گا بلکہ خیبرپختونخوا اور پنجاب کی وزارت اعلی کے لیے نام بھی طے کیے جائیں…
جھنگ: پاکستان میں گیارہویں عام انتخابات کے دوران بہت سے غیرمتوقع نتائج سامنے آئے ہیں۔ پنجاب کے ضلع جھنگ سے قومی اسمبلی کی نشست پر بھی کچھ ایسا ہی ہوا جہاں ایک خاتون امیدوار نے مدمقابل محمد احمد لدھیانوی کو شکست دے دی۔ جھنگ سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 115 (جھنگ 2) کے غیرحتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف کی غلام بی بی بھروانہ نے 91 ہزار 434 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی ہے۔ غلام بی بی بھروانہ سے شکست کھانے والے محمد احمد لدھیانوی کالعدم اہلسنت والجماعت کے سربراہ ہیں جو 2009 میں اس وقت سپاہ…
اسلام آباد: ہفتہ کے روز چھ برس پرانے ایفی ڈرین کوٹہ مقدمہ کا فیصلہ صبح نو بجے محفوظ کرنے کے بعد رات سوا گیارہ بجے سنایا گیا جس میں باقی ملزمان کو بری کرتے ہوئے ن لیگی رہنما حنیف عباسی کو عمر قید کی سزا سنائی گئی۔ ایفی ڈرین کوٹا کیس کا معاملہ پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں سامنے آیا تھا۔ مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی پر 2010 میں اپنی میڈیسن کمپنی کے لیے پانچ سو کلو ایفی ڈرین کا کوٹہ لے کر اس کے غلط استعمال کا الزام لگا۔ ایفی ڈرین کا کوٹہ لینے والوں میں سابق وزیرصحت اور…
اسلام آباد: جوتے پالش کر کے گزربسر کرنے والے کم عمر بچوں کی ایک ویڈیو نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر صارفین کی توجہ حاصل کی ہے جو ڈیم فنڈ کیلیے رقم جمع کرانے بینک میں موجود ہیں۔ چند سیکنڈ کی ویڈیو میں کچھ کم سن بچے بینک آف پنجاب کی لاہور میں واقع ایک برانچ میں کھڑے دیکھے جا سکتے ہیں۔ بچوں کے ہاتھوں میں 100 سو روپے کے کرنسی نوٹ ہیں جنہیں لے کر وہ کیشیئر کے سامنے قطار بنائے کھڑے نظر آتے ہیں۔ ویڈیو میں موجود آواز بچوں کی شناخت کراتے ہوئے کہتی ہے کہ باجوڑ…
اسلام آباد: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا ہم نیوز کو خصوصی انٹرویو آج رات آٹھ بجے بڑی بات اسپیشل میں نشر کیا جائے گا جو دس بجے نشرر مکرر کیا جائے گا۔ بلاول نے اپنے انٹرویو میں جہاں پارٹی کو درپیش حقیقی مشکلات کا ذکر کیا ہے وہیں ان سے نکلنے کے لیے اختیار کردہ حکمت عملی پر بھی روشنی ڈالی ہے۔ پیپلزپارٹی کی انتخابی مہم کے لیے میدان میں اترنے والے بلاول کو انٹرویو کے درمیان سخت سوالوں کا سامنا کرنا پڑا، انہوں نے ماضی اور مستقبل کی سیاست کے متعلق بھی جوابات دیے۔ بلاول نے ہم نیوز…
اسلام آباد: سینیٹ آف پاکستان کی قائمہ کمیٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی کا پہلا اجلاس چیئرمین سینیٹر مشتاق احمد کی زیرصدارت منعقد ہوا۔ قائمہ کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مشتاق احمد خان نے ملک میں سائنس و ٹیکنالوجی کی بہتری کے لیے مزید بجٹ مختص کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت اہم ترین شعبے کے لیے بجٹ میں کسی بھی اور شعبے سے کم رقم رکھی گئی ہے۔ اجلاس کے دوران کمیٹی اراکین سینیٹر فیصل جاوید، سینیٹر نزہت صادق، سینیٹر گیان چند اور سینیٹر دلاور خان سمیت نگران وفاقی وزیر اور کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کے…
اسلام آباد: پاکستان کے مرکزی بینک کی جانب سے عید الفطر کی خوشیاں دوبالا کرنے کے لیے نئے کرنسی نوٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ یہ نوٹ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی مقرر کردہ بینکوں سے حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ ہم نیوز کی جانب سے ذیل میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جاری کردہ وہ مکمل فہرست دی جا رہی ہے جس میں بینک برانچوں کے نام اور ان کے کوڈ نمبر دیے گئے ہیں۔اگر آپ بھی نئے کرنسی نوٹ حاصل کرنے کے خواہاں ہیں تو ذیل میں دیے گئے طریقہ پر عمل کر کے اس سہولت…
اسلام آباد: پاکستان میں نگراں وزیراعظم کے لیے جسٹس (ر) ناصر الملک کے نام کا اعلان کیا گیا ہے جو عدالت عظمی کے 22ویں سربراہ رہے ہیں۔ ہم نیوز کے مطابق پیر کے روز وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے اسپیکر قومی اسمبلی کے ہمراہ مشترکہ نیوز کانفرنس میں جسٹس (ر) ناصر الملک کے نام کا اعلان کیا۔ 17 اگست 1950 کو سوات کے دولت مند اور بااثر پراچہ خاندان میں پیدا ہونے والے جسٹس (ر) ناصر الملک چھ جولائی 2014 سے 16 اگست 2015 تک عدالت عظمی کی سربراہی سے قبل قانون کے…
اسلام آباد: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے نگراں وزیراعظم کے لیے سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس (ر) ناصر الملک کے نام کا اعلان کیا ہے۔ گزشتہ خبر: قبل ازیں ہم نیوز نے خبر دی تھی کہ وزیراعظم اور قائد حزب اختلاف کے درمیان نگراں وزیراعظم کے معاملے پر ہونے والی ملاقات کے بعد ڈیڈ لاک ختم ہو گیا ہے۔ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ ان کے اور وزیراعظم کے درمیان ففٹی ففٹی اتفاق ہو گیا ہے، آج ساڑھے 12 بجے سے قبل ایک اور ملاقات…
اسلام آباد: فاٹا کو خیبرپختونخوا میں ضم کرنے سے متعلق اکتیسویں آئینی ترمیم کی تحریک قومی اسمبلی میں پیش کر دی گئی ہے۔ [embeddoc url=”https://humnews.pk//documents/31-constitution-bill.pdf” download=”none”] ہم نیوز ذیل میں اپنے وزیٹرز کو اہم معاملے کے متعلق اپ ڈیٹ فراہم کرے گا۔
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ عمران خان نے 90 روز میں کرپشن ختم کرنے کا کہا تھا اور اس پر عمل بھی کیا۔ جمعرات کے روز ہم نیوز کے مارننگ شو ‘صبح سے آگے’ میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ آئندہ عام انتخابات میں ان کی جماعت تحریک انصاف کی ہی جیت ہوگی۔ پارٹی معاملات اور سربراہ کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان ناممکن کو ممکن بنا سکتے ہیں۔ فیصل جاوید نے دعوی کیا کہ پاکستان میں دیانت دار حکومت تحریک…
اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف کے متعلق بیان دینے کی پاداش میں چیئرمین نیب کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف میں طلب کیے جانے پر جماعت اسلامی نے بھی مخالفت کر دی۔ جماعت اسلامی کی رکن قومی اسمبلی عائشہ سید نے کمیٹی اجلاس کے دوران طلبی کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ کمیٹی کی جانب سے چیئرمین نیب کو طلب کرنا غیر قانونی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کیا پہلے چیئرمین نیب کو بلایا گیا ہے، کیا ایک عام آدمی کے ساتھ انصاف کے لئے اداروں کے سربراہوں کو بلایا جاتا ہے۔ بدھ کے…
کراچی: رمضان المبارک 1439 ہجری کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج کراچی میں چیئرمین مفتی منیب الرحمن کی صدارت میں ہوگا۔ ہم نیوز کے مطابق رمضان المبارک 1439ھ کے چاند کی رویت کا شرعی فیصلہ کرنے کے لیے مرکزی کمیٹی کا اجلاس بدھ 16 مئی کو بعد نماز عصر کراچی میں منعقد کیا جائے گا۔ جب کہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس صوبائی ہیڈ کوارٹرز میں ہوں گے۔ چاند کی رویت کے لئے شہادتیں جمع کرنے کی غرض سے کنٹرول روم قائم کرنے کی اطلاع دیتے ہوئے وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہق ملک…
اسلام آباد: ایک ماہ قبل ن لیگ سے الگ ہونے والے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی پر مشتمل جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کو تحریک انصاف میں ضم کر دیا گیا۔ بدھ کے روز جنوبی پنجاب صوبہ محاذ اور تحریک انصاف سربراہ عمران خان نے مشترکہ نیوز کانفرنس میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔ نیوز کانفرنس شروع کرنے سے قبل عمران خان نے جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کے رہنماؤں کو پی ٹی آئی جھنڈے کے رنگوں سے مزین مفلر پہنائے۔ تحریک انصاف کا حصہ بننے والے رہنما خسرو بختیار نے تصدیق کی کہ دونوں جماعتوں کے درمیان معاہدہ طے پا گیا…














