سینیٹ کمیٹی کا سائنس و ٹیکنالوجی بجٹ بڑھانے کا مطالبہ

سینیٹ کمیٹی کا سائنس و ٹیکنالوجی بجٹ بڑھانے کا مطالبہ | urduhumnews.wpengine.com

اسلام آباد: سینیٹ آف پاکستان کی قائمہ کمیٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی کا پہلا اجلاس چیئرمین سینیٹر مشتاق احمد کی زیرصدارت منعقد ہوا۔

قائمہ کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مشتاق احمد خان نے ملک میں سائنس و ٹیکنالوجی کی بہتری کے لیے مزید بجٹ مختص کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت اہم ترین شعبے کے لیے بجٹ میں کسی بھی اور شعبے سے کم رقم رکھی گئی ہے۔

اجلاس کے دوران کمیٹی اراکین سینیٹر فیصل جاوید، سینیٹر نزہت صادق، سینیٹر گیان چند اور سینیٹر دلاور خان سمیت نگران وفاقی وزیر اور کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کے ریکٹر راحیل قمر بھی شریک ہوئے۔

اجلاس کے دوران کمیٹی چیئرمین نے گزشتہ مالی سال کے دوران وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کو غیرترقیاتی بجٹ کے لیے محض چھ اعشاریہ 394 ارب اور ترقیاتی بجٹ کے لیے دو اعشاریہ 497 ارب روپے مختص کرنے پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا۔

سینیٹ کی جانب سے قائمہ کمیٹی کے اجلاس کے بارے میں جاری ایجنڈہ کے متعلق اعلان میں کہا گیا تھا کہ وزارت سائنس، ٹیکنالوجی اور آئی ٹی کی جانب سے اراکین کو کارکردگی کے متعلق بریفنگ دی جائے گی۔

مالی سال برائے 2018 اور 19 کے لیے سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے میں 66 ارب روپے کا بجٹ تجویز کیا گیا تھا جسے 19 جاری اور 11 نئے منصوبوں پر خرچ کیا جانا تھا۔


متعلقہ خبریں