Author: مریم خالد

اسکردو: وادی شگر(گلگت بلتستان) کے علاقے ڈوکو میں آگ لگنے سے پانچ افراد جان بحق ہوگئے۔ گزشتہ شب پیش آنے والے واقعہ میں دو گھر مکینوں سمیت جل کر خاکستر ہوگئے۔ وادی شگر کے مقامی افراد کا کہنا ہے کہ جان بحق ہونے والوں میں میاں، بیوی اور ان کے تین بچے شامل ہیں۔ ڈپٹی کمشنر شگر ذاکرحسین کے مطابق آگ لگنے کی وجہ معلوم کی جارہی ہے۔ گلگت بلتستان کی وادی شگر میں آگ لگنے کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے۔ 2017 میں بھی آتشزدگی سے آٹھ گھر تباہ ہوگئے تھے۔

Read More
Sindh Govt

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہےکہ سیاسی بنیادوں پر معاف قرضے واپس کرائیں گے۔ چیف جسٹس نے یہ ریمارکس سپریم کورٹ میں قرضہ معافی کیس کی سماعت کے دوران دیے۔ چیف جسٹس نے حکم دیا کہ ایک ہفتے میں قرضہ معافی کی سمری عدالت میں پیش کی جائے۔ دوران سماعت جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیے کہ نیشنل بنک سمیت مختلف بینکوں سے 54 ارب کے قرضے معاف کرائے گئے۔ چیف جسٹس نےکہا کہ پرانے مقدمات نکلوا رہا ہوں، اب دیکھنا ہے کہ اس کیس کو کیسے چلانا ہے؟ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کمیشن…

Read More

اسکردو: گلگت بلتستان سرسبزو شاداب وادیوں ، گھنے درختوں ، برفیلے پہاڑوں ، بلند وبالا چوٹیوں سے سرگوشیاں کرتے بادلوں ، گنگناتے جھرنوں اور شوریدہ سردریاؤں کی سرزمین ہے۔ اسکردوکے نزدیک واقع کٹ پناہ جھیل اسی دیومالائی خطے کا ایک حسین شاہکار ہے۔ 14 ہزار فٹ کی بلندی پر واقع کٹ پناہ جھیل کی ایک جانب یخ بستہ صحرا ‘کولڈ ڈیزرٹ ‘ اوردوسری جانب سبزے سے ڈھکی خوبصورت وادی ہے۔ کٹ پناہ جھیل کا پانی ، صحرا کی ریت اوربرف زار پہاڑوں کا امتزاج ہر آنکھ کو اپنے سحر میں جکڑ لیتا ہے ۔ جھیل کی ایک طرف برف اور…

Read More

بیجنگ: چینی سائنسدانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی کوریا میں پہاڑ گرنے سے جوہری تجربے کرنے کے مقام کو نقصان پہنچا ہے۔ چینی ماہرارضیات کی تحقیق کے مطابق پہاڑ گرنے کے باعث ہونے والے نقصان سے اس مقام پر مزید جوہری تجربات کرنا غیر محفوظ ہوگا۔ تحقیق میں عویٰ کیا گیا ہے کہ متاثرہ جوہری تجربات کے مقام سے تابکارشعاؤں کے اخراج کے بھی خدشات ہیں۔ چین کی یونیورسٹی آف سائئنس اینڈ ٹیکنالوجی کی حالیہ تحقیق سے قبل شمالی کوریا کی جانب سے جوہری تجربات کے متعلق اہم بیان سامنے آیا تھا۔ 21 اپریل 2018 کو شمالی کوریا کے رہنما…

Read More

لکھنو: بھارتی ریاست اترپردیش میں ٹرین اوراسکول وین کے درمیان تصادم  سے 12 بچے جاں بحق اور آٹھ زخمی ہوگئے۔ زخمی بچوں کو طبی امداد کے لیےلکھنؤ سے 200 کلومیٹر دور شمال مشرقی حصے میں واقع کشی نگر کے اسپتال لے جایا گیا۔ پولیس آفیسر او پی سنگھ کے مطابق حادثے میں وین ڈرائیور کے ہلاک ہونے کی بھی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق حادثہ ریلوے حکام کی غفلت کے باعث پیش آیا۔ جس وقت ٹرین گزررہی تھی اس وقت ریلوے پھاٹک بند کرنے کے لیے کوئی اہلکار موجود نہیں تھا۔ بھارت میں ریلوے نظام دنیا کے چند…

Read More
میری رائے میں وزیراعظم نواز شریف ہوں گے، ان کے نام پر کاٹا کبھی نہیں لگا، خواجہ آصف

اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ وفاقی وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف کی نااہلیت کے لیے دائر درخواست پر اپنا فیصلہ آج سنائے گی۔ پاکستان تحریک  انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے خواجہ محمد آصف کے خلاف درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کی تھی۔ درخواست میں کہا گیا تھا کہ خواجہ آصف نے نامزدگی فارم میں اپنے تمام اثاثے ظاہر نہیں کیے اورغلط بیانی کی۔ پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار نے درخواست کی تھی کہ خواجہ آصف صادق اور امین نہیں رہے اس لیے نااہل قرار دیا جائے۔ خواجہ آصف کے خلاف تین رکنی لارجر بینچ نے جسٹس اطہر من اللہ…

Read More

لاہور:ہم گروپ کی صدر سلطانہ صدیقی نے کہا ہے کہ انہوں نے چیلنجز کے سامنے کبھی ہار نہیں مانی۔ دسویں ’ویمن ان بزنس اینڈ لیڈرشپ کانفرنس‘ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھےکبھی تکلیف و چیلنجز نے کمزور نہیں کیا اورمشکلات کا ہمیشہ ہمت سے سامنا کیا۔ سلطانہ صدیقی نے کہا کہ مقصد کے لئے کام کرنے والے لوگ ہمیشہ آگے بڑھتے ہیں اورکامیابی محنت کے بغیر حاصل نہیں کی جاسکتی ہے۔ ہم گروپ کی صدر نے کہا کہ انہوں نے پی ٹی وی سے اپنے کیرئیر کا آغازکیا اور پھر 2000 میں پی ٹی وی چھوڑ کر…

Read More
2013 کے انتخابات میں فوج نے ریٹرننگ آفیسر کو گھیرا اور ٹھپے لگائے گئے، عمران خان

اسلام آباد: ایس ایس پی تشدد کیس میں عمران خان کی بریت کی درخواست پر فیصلہ نہیں سنایا جا سکا۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے عمران خان کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔ عدالت نے سابق ایس ایس پی اسلام آباد عصمت اللہ جونیجو تشدد کیس کی سماعت 4 مئی تک ملتوی کر دی۔ ایس ایس پی تشدد کیس کی سماعت کے دوران جج شاہ رخ ارجمند نے ریمارکس دیے کہ آئندہ سماعت پر ملزم عمران خان پیش نہ ہوا تو وارنٹ جاری کیے جائیں گے۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس کی سماعت بھی…

Read More

کیلیفورنیا: امریکا کی کپمنی نے اسمارٹ فون کے ذریعے نظر چیک کرنے والی ڈیوائس متعارف کرادی۔ ‘آئی کیو’ ڈیوائس کی گھر پر موجود ہو تو نظر کا معائنہ کرانے کے لیے ڈاکٹر کے پاس جانے کی ضرورت  نہیں پڑے گی۔ وی آر (ورچوئل رئیلیٹی) ہیڈسیٹ کی طرح دکھائی دینے والے اس آلے کو اسمارٹ فون کے ذریعے کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔ ‘آئی کیو’ کے چیف ٹیکنالوجی آفیسر جان سری کا کہنا ہے ڈیوائس میں آن لائن گلاسز آرڈر کرنے کی سہولت بھی موجود ہے۔ نئی ڈیوائس بڑی باریکی سے گھر بیٹھے نہ صرف بچوں بلکہ بڑوں کی نظر بھی چیک کرکے بتاسکتی ہے۔  ڈیجیٹل آلے میں آنکھوں کے چیک اپ کا پورا ریکارڈ محفوظ…

Read More

لندن: برطانوی شاہی جوڑے شہزادے ولیم اور شہزادی کیٹ کے گھر نئے شہزادے کی آمد سے برطانوی عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ شاہی محل کی روایت کے مطابق شہزادے کی پیدائش کااعلان گھنٹی بجا کر کیا گیا تو پوری دنیا سے مبارکباد کے پیغامات کا تانتا بندھ گیا۔ برطانوی شہزادے ولیم اور کیٹ کا پہلا بیٹا جارج چار سال کا اور بیٹی شارلٹ دو سال کی ہیں۔ ڈیوک اور ڈچز کے دوسرے شہزادے کا جنم رات گیارہ بجے سینٹ میری اسپتال لندن میں پیدا ہوا،نومولود کا وزن آٹھ پاؤنڈ اور سات اونس ہے۔ کینسنگٹن پیلس کے اعلامیے کے …

Read More

کیرولینا:راک اینڈ رول کے بادشاہ ایلوس پریسلے کا نایاب پوسٹر 40 ہزار ڈالرز(46 لاکھ 41 ہزار 800 روپے) میں فروخت ہوکر دنیا کو حیرت میں ڈال گیا۔ خبررساں ادارے اے پی کے مطابق 1955 میں ایلوس پریسلے کے ’کانسرٹ‘ کا تیار ہونے والا پوسٹر اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے والے شخص نے خریدا۔ ٹیکساس میں نایاب اشیا کی نیلامی کے ماہر گائیلز مون کا کہنا تھا کہ انہیں توقع تھی کہ63سال پرانا نایاب پوسٹر 20 ہزار ڈالرز میں فروخت ہوجائے گا۔ نیلامی کے ماہرین اس وقت حیرت زدہ رہ گئے جب انہوں نے دیکھا کہ کیلیفورنیا کے رہائشی ایک شخص…

Read More
نادرا

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے نادرا کو بیرون ملک دس سینٹرز برقرار رکھنے کی اجازت دے دی۔ چیف جسٹس آف پاکستان نے ازخود نوٹس کیس کی سماعت کرتے ہوئے حکومت کو ہدایت کی کہ نادرا کی واجب الادا رقم ادا کی جائے۔ دوران سماعت چیئرمین نادرا عثمان مبین نے عدالت عظمیٰ کو بتایا کہ دس ممالک میں نادرا سینٹرز کام کررہے ہیں۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیے کہ عام انتخابات آرہے ہیں،حکومت کی جانب سے پیسوں کی عدم ادائیگی سے ادارے تباہ ہو سکتے ہیں۔ سپریم کورٹ نے ازخود نوٹس کیس نمٹا دیا۔ تارکین وطن ووٹ سہولت کیس: سپریم…

Read More
انتخابات2018: امیدواروں کو بیان حلفی جمع کرانے کا حکم | urduhumnews.wpengine.com

اسلام آباد: سپریم کورٹ نےجیو نیوزمیں تنخواہوں کی عدم ادائیگی پرسینئر صحافی حامد میر کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی۔ میڈیا کمیشن کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس ثاقب نثارکی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے جوابات جنگ اور جیو کے وکلا نہیں دے سکے۔ عدالت عظمیٰ نے ادارے کے دو رپورٹرز اور انتظامیہ کے دو نمائندوں پر مشتمل کمیٹی کو تین دن میں رپورٹ جمع کرانے کا حکم دے دیا۔ غیر متعلقہ افراد کی سیکیورٹی پرازخود نوٹس: سپریم کورٹ اسلام آباد میں غیر متعلقہ افراد کی سیکیورٹی پرازخود نوٹس کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے استفسار…

Read More

بیجنگ: چینی کمپنی بائٹون نے اپنی پہلی الیکٹرک اسمارٹ کار ‘ایس یو وی کانسیپٹ’ نمائش کے لیے پیش کردی۔ مہنگی ترین اور جدید لگژری گاڑیوں سے سجے بیجنگ آٹو شو میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ آٹو شو میں نمائش کے لیے پیش کی گئی ’کانسیپٹ کار‘ 4.85 میٹر لمبی، 1.94 میٹر چوڑی اور 1.65 میٹر اونچی ہے۔ آدھے گھنٹے میں بیٹری سے 80 فی صد تک چارج ہونے والی گاڑی 399 سے 520 کلومیٹر تک کا سفر کرسکتی ہے۔ گاڑی میں چہرہ پہچاننے والے کیمرے لگے ہیں جس کی مدد سے بائیومیٹرک ڈیٹا اکھٹا کیا جاتا ہے۔ بائیومیٹرک ڈیٹا کی مدد سے گاڑی…

Read More

چارسدہ:چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے کہاہے کہ ادارے عمارتوں سے نہیں شخصیات سے بنتے ہیں۔ جوڈیشل کمپلیکس چارسدہ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ قومیں علم،لیڈر شپ اور جوڈیشل سسٹم سے بنتی ہیں۔ چیف جسٹس نے واضح کیا کہ تعلیم کے بغیر کوئی ملک آگے نہیں بڑھ سکتا ہے۔ جوڈیشل کمپلیکس چارسدہ  کو دنیا کا ایک اعلیٰ کمپلیکس قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عدلیہ کے کام کرنے کا وقت آگیا ہے،اب عدلیہ کو ڈلیور کرنا ہے۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ جن لوگوں کو کئی دہائیوں سے انصاف نہیں…

Read More