ایلوس پریسلے کا 63 سال پرانا پوسٹر:40ہزار ڈالرز میں فروخت


کیرولینا:راک اینڈ رول کے بادشاہ ایلوس پریسلے کا نایاب پوسٹر 40 ہزار ڈالرز(46 لاکھ 41 ہزار 800 روپے) میں فروخت ہوکر دنیا کو حیرت میں ڈال گیا۔

خبررساں ادارے اے پی کے مطابق 1955 میں ایلوس پریسلے کے ’کانسرٹ‘ کا تیار ہونے والا پوسٹر اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے والے شخص نے خریدا۔

ٹیکساس میں نایاب اشیا کی نیلامی کے ماہر گائیلز مون کا کہنا تھا کہ انہیں توقع تھی کہ63سال پرانا نایاب پوسٹر 20 ہزار ڈالرز میں فروخت ہوجائے گا۔

نیلامی کے ماہرین اس وقت حیرت زدہ رہ گئے جب انہوں نے دیکھا کہ کیلیفورنیا کے رہائشی ایک شخص نے پوسٹر کی بولی 40 ہزار ڈالرز لگائی۔

ماہرین کے مطابق لگائی جانے والی بولی ان کی توقعات سے دگنی تھی۔

گائیلز مون نے یہ دلچسپ انکشاف کیا کہ  پوسٹر فروخت کرنے اور خریدنے والے دونوں اشخاص نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی درخواست کی تھی۔

راک سٹار ایلوس پریسلے کا یہ نایاب پوسٹر امریکی ریاست ٹینیسے کے شہر نیشویل کے ہیچ شو پرنٹ نے تیار کیا تھا۔


متعلقہ خبریں