کیلیفورنیا: امریکا کی کپمنی نے اسمارٹ فون کے ذریعے نظر چیک کرنے والی ڈیوائس متعارف کرادی۔
‘آئی کیو’ ڈیوائس کی گھر پر موجود ہو تو نظر کا معائنہ کرانے کے لیے ڈاکٹر کے پاس جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔
وی آر (ورچوئل رئیلیٹی) ہیڈسیٹ کی طرح دکھائی دینے والے اس آلے کو اسمارٹ فون کے ذریعے کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔
‘آئی کیو’ کے چیف ٹیکنالوجی آفیسر جان سری کا کہنا ہے ڈیوائس میں آن لائن گلاسز آرڈر کرنے کی سہولت بھی موجود ہے۔
نئی ڈیوائس بڑی باریکی سے گھر بیٹھے نہ صرف بچوں بلکہ بڑوں کی نظر بھی چیک کرکے بتاسکتی ہے۔
ڈیجیٹل آلے میں آنکھوں کے چیک اپ کا پورا ریکارڈ محفوظ رہتا ہے جسے ڈاکٹر کو دکھایا جاسکتا ہے۔
‘آئی کیو’ کی قیمت 130 ڈالر (15 ہزار روپے) ہے۔ صارفین ایک سال کے لیے ‘آئی کیو’ ایپلیکیشن کا مفت استعمال کرسکتے ہیں۔