جیو نیوز میں تنخواہوں کی عدم ادائیگی :عدالت نے کمیٹی تشکیل دے دی

انتخابات2018: امیدواروں کو بیان حلفی جمع کرانے کا حکم | urduhumnews.wpengine.com

اسلام آباد: سپریم کورٹ نےجیو نیوزمیں تنخواہوں کی عدم ادائیگی پرسینئر صحافی حامد میر کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی۔

میڈیا کمیشن کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس ثاقب نثارکی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے جوابات جنگ اور جیو کے وکلا نہیں دے سکے۔

عدالت عظمیٰ نے ادارے کے دو رپورٹرز اور انتظامیہ کے دو نمائندوں پر مشتمل کمیٹی کو تین دن میں رپورٹ جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

غیر متعلقہ افراد کی سیکیورٹی پرازخود نوٹس:

سپریم کورٹ اسلام آباد میں غیر متعلقہ افراد کی سیکیورٹی پرازخود نوٹس کی سماعت ہوئی۔

چیف جسٹس ثاقب نثار نے استفسار کیا کہ غیرمتعلقہ افراد سے سیکیورٹی واپس لینے کی کیا صورت حال ہے؟

چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا کہ بغیرقاعدے کے سیکیورٹی واپس نہیں ملنی چاہیے،کچھ لوگوں کوسیکیورٹی واپس لینے پراعتراض ہے۔

جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیے کہ جس کی زندگی کوخطرہ ہےاس کوسیکیورٹی ملنی چاہیے.

چیف جسٹس نے کہا کہ نوازشریف کو سابق وزیراعظم کے طور پر جتنی سیکیورٹی بنتی ہے اتنی ملنی چاہیئے۔

سرکاری اداروں میں بھرتیوں پرپابندی کا ازخود نوٹس:

الیکشن کمیشن کی جانب سے سرکاری اداروں میں بھرتیوں پہ پابندی عائد کئے جانے پر ازخودنوٹس کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی گئی۔

چیف جسٹس آف پاکستان نے استفسار کیا کہ الیکشن کمیشن کے ایسے اختیارات پرکوئی عدالتی فیصلہ موجود ہے؟

چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیے کہ الیکشن کمیشن کا کام وقت اور آئین کے مطابق انتخابات کروانا ہے، تاخیرنہیں ہونی چاہیے۔

چیف جسٹس نے ہائی کورٹس کو مقدمات جلد نمٹانے کا حکم دیتے ہوئے اٹارنی جنرل اور چاروں صوبوں کے ایڈوکیٹ جنرلزکو نوٹسزبھی جاری کر دیے۔


متعلقہ خبریں