برطانوی شاہی جوڑے کے گھرتیسرے بچےکی پیدائش


لندن: برطانوی شاہی جوڑے شہزادے ولیم اور شہزادی کیٹ کے گھر نئے شہزادے کی آمد سے برطانوی عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

شاہی محل کی روایت کے مطابق شہزادے کی پیدائش کااعلان گھنٹی بجا کر کیا گیا تو پوری دنیا سے مبارکباد کے پیغامات کا تانتا بندھ گیا۔

برطانوی شہزادے ولیم اور کیٹ کا پہلا بیٹا جارج چار سال کا اور بیٹی شارلٹ دو سال کی ہیں۔

ڈیوک اور ڈچز کے دوسرے شہزادے کا جنم رات گیارہ بجے سینٹ میری اسپتال لندن میں پیدا ہوا،نومولود کا وزن آٹھ پاؤنڈ اور سات اونس ہے۔

کینسنگٹن پیلس کے اعلامیے کے  مطابق شاہی جوڑے کا تیسرابچہ تخت نشینی کے لیے پانچویں نمبر پر ہوں گے۔

شہزادہ چارلز کے بعد شہزادہ ولیم، شہزادہ جارج اور شہزادی شارلٹ پہلے تخت نشینی کی حقدار ہوں گی۔


متعلقہ خبریں