عمران خان کی بریت کی درخواست پر فیصلہ نہیں سنایا جا سکا

2013 کے انتخابات میں فوج نے ریٹرننگ آفیسر کو گھیرا اور ٹھپے لگائے گئے، عمران خان

اسلام آباد: ایس ایس پی تشدد کیس میں عمران خان کی بریت کی درخواست پر فیصلہ نہیں سنایا جا سکا۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے عمران خان کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔

عدالت نے سابق ایس ایس پی اسلام آباد عصمت اللہ جونیجو تشدد کیس کی سماعت 4 مئی تک ملتوی کر دی۔

ایس ایس پی تشدد کیس کی سماعت کے دوران جج شاہ رخ ارجمند نے ریمارکس دیے کہ آئندہ سماعت پر ملزم عمران خان پیش نہ ہوا تو وارنٹ جاری کیے جائیں گے۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس کی سماعت بھی 24 مئی تک ملتوی کردی ۔

پی ٹی آئی رہنماؤں عبدالعلیم خان اور شوکت یوسفزئی کی عبوری ضمانتوں میں 24 مئی تک توسیع کر دی گئی۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر دونوں ملزمان کو دوبارہ پیش ہونے کا بھی حکم دے دیا۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے آج عمران خان کو ایس ایس پی تشدد کیس کی سماعت کے دوران طلب کیا تھا۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان اپنے خلاف درج چاروں مقدمات میں ضمانت پر ہیں ۔

پی ٹی آئی کے سربراہ اپنے خلاف درج مقدمات میں پولیس کو بیان بھی ریکارڈ کراچکے ہیں ۔


متعلقہ خبریں