پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی


کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کے روز کاروبار کے دوران اتار چڑھائو کا سلسلہ جاری ہے اور اس وقت  کے ایس ای 100 انڈیکس میں 276 پوائینٹس کی کمی ہوئی ہے۔ 

جمعہ کے روز حصص مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز مثبت ہوا اور کے ایس ای 100 انڈیکس میں سو سے زائد پوائینٹس کا اضافہ ہو گیا۔  لبکن سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص کے فروحت سے مارکیٹ دبائوں میں آگیا۔ 

اس وقت مارکیٹ میں شدید مندی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے اور 100 انڈیکس میں اب تک 401 پوائینٹس کی کمی ہوئی ہے۔ اس وقت انڈیکس 40864 کی سطح پرٹریڈ کر رہا ہے۔

 جمعرات کے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ مندی کا رجحان غالب رہا تھا اور کے ایس ای 100 انڈیکس میں 354 پوائنٹس کی کمی ہوئی تھی، جمعرات کے روز ایک وقت میں انڈیکس مثبت زون میں بھی گیا لیکن بعد میں سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص کی فروخت پر مارکیٹ دوبارہ دباؤ میں آگئی۔ اس دورانب کے ایس ای 100 انڈیکس میں 400 سے زائد پوائنٹس کی کمی ہوئی تھی۔

 جمعرات کو کاروبار کے احتتام پر100 انڈیکس 354 پوائینٹس کی کمی کے ساتھ 41266 کی سطح پر بند ہوا۔ کاروبار کے دوران مارکیٹ بلند ترین سطح 41715 تک گئی جب کہ کم ترین سطح 41223 رہی تھی۔

پرسنٹیج ٹرم میں 85۔0 فیصد کی کمی ہوئی جب کہ کاروبار کے دوران نوکروڑ 72 لاکھ 82 ہزار 680 حصص کا کاروبار ہوا، ان کی کل مالیت تین ارب 77 کروڑ 23 لاکھ 63 ہزار 856 روپے تھی۔


متعلقہ خبریں