سی ڈی اے کا مختلف اسامیوں کیلئے نئی بھرتیوں کا اعلان

cda

اسلام آباد: کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے مختلف اسامیوں کے لیے نئی بھرتیوں کا اعلان کر دیا۔

سی ڈی اے نے اپنے جدید منصوبے کے لیے مختلف اسامیوں کے لیے عارضی بنیادوں پر بھرتیوں کا اعلان کیا ہے۔ اس میں انتظامی اور تکنیکی عملے کے لیے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔

سرکاری اعلامیہ کے مطابق سینئر منیجر، منیجر، اسسٹنٹ منیجر، آٹوکیڈ آپریٹرز، سپروائزرز، آپریٹرز، ہیپلرز سمیت دیگر اسامیوں کے لیے درخواستیں مطلوب ہیں۔

ان تمام اسامیوں پر تقرری ابتدائی دو سال کے لیے کی جائے گی۔ جس میں بعد ازاں کارکردگی اور منصوبے کی ضروریات کے مطابق توسیع کی جا سکتی ہے۔

حکام کے مطابق یہ نرسری منصوبہ ایک جدید اور پیشہ وارانہ ماحول میں کام کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔ جہاں ملازمین کو ذاتی اور پیشہ وارانہ ترقی کے بھرپور مواقع میسر ہوں گے۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ امیدوار سی ڈی اے کی آفیشل ویب سائٹ کے ذریعے مزید معلومات حاصل کر کے مقررہ وقت میں درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔ امیدوار اپنی درخواست مطلوبہ کاغذات کے ساتھ سی ڈی اے کی آفیشل ویب سائٹ کے ذریعے جمع کرا سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ کے علاقے خیر پور میں تیل اور گیس کا نیا ذخیرہ دریافت

سی ڈی اے حکام کے مطابق درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 9 اکتوبر 2025 ہے۔ جن امیدواروں نے 18 مئی 2025 کے اشتہار پر درخواستیں جمع کرائی تھیں۔ انہیں دوبارہ درخواستیں جمع کرانے کی ضرورت نہیں ہے۔


متعلقہ خبریں