بابر اعظم اکتیس سال کے ہو گئے

بابر اعظم اکتیس سال کے ہو گئے

سابق کپتان بابر اعظم اکتیس سال کے ہو گئے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹر babar azam کی سالگرہ پر خصوصی ویڈیو اور مختصر انٹرویو جاری کیا ہے۔

پاکستانی بائولرز کی شاندار بائولنگ، پاکستان نے پہلا ٹیسٹ جیت لیا

انٹرویو کے دوران بابر اعظم سے کرکٹ کی تاریخ میں بہترین کرکٹرز کی بہترین شاٹس کے بارے میں پوچھا گیا۔

جس کا جواب دیتے ہوئے سابق کپتان کا کہنا تھا کہ بیٹنگ سٹائل اور سٹانس اے بی ڈی ویلیئرز کا سب سے اچھا ہے، انہیں محمد یوسف کی کور ڈرائیو پسند ہے۔


انہوں نے کہا کہ رکی پونٹنگ کی پل شاٹ اچھی ہے، انہیں دفاع کرنا سابق کپتان انضمام الحق کا اچھا لگتا ہے، سابق پاکستانی کپتان کو اسٹریٹ ڈرائیو کین ولیمسن کی پسند ہے۔

سینورن متھوسامی قذافی اسٹیڈیم میں 10 سے زائد وکٹیں لینے والے پہلے غیر ملکی کرکٹر بن گئے

بابر نے کہا کہ ڈیوڈ ملر کی پاور ہٹنگ اچھی ہے، انہوں نے ٹیمپرامنٹ میں اسٹیو اسمتھ سب سے آگے قرار دیا۔انہیں بیٹنگ میں انوویشن لانے والے کرکٹرز میں جوس بٹلر اچھے لگتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وکٹوں کے درمیان رن لینے میں محمد رضوان سب سے اچھے ہیں۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp