چمن میں پاک افغان دوستی گیٹ پر افغان طالبان کا پراپیگنڈا بے نقاب



چمن میں پاک افغان دوستی گیٹ پر افغان طالبان کاپراپیگنڈا بے نقاب ہو گیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان طالبان نے اپنی طرف کا گیٹ تباہ کر کے اسے پاکستان کی جانب کا ظاہرکیا ہے جب کہ پاکستان کی جانب پاک افغان دوستی گیٹ مکمل طور پر ٹھیک حالت میں ہے۔

ذرائع کے مطابق افغان طالبان اور خارجی 100 سے زائد کارندوں کی ہلاکت کے باعث حواس باختہ ہیں۔ افغان طالبان پراپیگنڈا کے ذریعے شکست اور نقصان کو چھپانے کی کوشش کررہے ہیں،۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان طالبان بھارتی میڈیا کے جھوٹے پراپیگنڈے کی طرز پر چل رہے ہیں۔

روس کا پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدہ صورتحال پر اظہارِ تشویش


متعلقہ خبریں
WhatsApp