قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے لیے پی ٹی آئی امیدواروں کی فہرست جاری

فوٹو: فائل


اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی فہرست جاری کر دی ہے، پی ٹی آئی کے چئیرمین عمران خان قومی اسمبلی کی 5 نشستوں سے انتخاب میں حصہ لیں گے۔

پی ٹی آئی  نے قومی اسمبلی کے 173 امیدواروں اور صوبائی اسمبلیوں کے 290 امیدواروں کی انتخابی فہرست جاری کر دی ہے جس کے مطابق عمران خان کراچی، لاہور، اسلام آباد، بنوں اور میانوالی سے انتخابات میں حصہ لیں گے۔

عمران خان کراچی سے این اے 243، بنوں سے این اے 65 ، اسلام آباد سے این اے 53 ، میانوالی سے این اے 95 اور لاہور سے این اے 131 سے الیکشن لڑیں گے۔

[embeddoc url=”https://urduhumnews.wpengine.com/wp-content/uploads/2018/06/NA-Selected-without-pictures.pdf” download=”none”]

 

اسد عمر این اے 54 اسلام آباد، شفقت محمود این اے 130 لاہور، شاہ محمود قریشی این اے 156 ملتان اور ان کے بیٹے زین قریشی این اے 157 ملتان سے انتخابات میں حصہ لیں گے۔

سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک این اے 25 نوشہرہ اور  سابق اسپیکر خیبر پختونخوا اسد قیصر این اے 18 صوابی سے امیدوار ہوں گے۔

ڈاکٹر عارف علوی این اے 247 کراچی اور علی زیدی این اے 244 کراچی سے الیکشن لڑیں گے۔

لیاقت علی جتوئی این اے 234 دادو اور سردار یار محمد رند این اے 260 نصیر آباد/جھل مگسی سے انتخاب لڑیں گے۔

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان فواد چوہدری این اے 67 جہلم سے الیکشن میں حصہ لیں گے جب کہ ابرار الحق این اے 78 نارووال اور عثمان ڈار این اے 73 سیالکوٹ سے الیکشن لڑیں گے۔

مراد سعید این اے 4 سوات اور عبدالعلیم خان این اے 129 لاہور  سے الیکشن میں حصہ لیں گے، غلام سرور خان راولپنڈی کے 2 حلقوں این اے 59 اور 63 سے الیکشن لڑیں گے جب کہ ڈاکٹر یاسمین راشد این اے 125 لاہور اور اعجاز چودھری این اے 133 لاہور سے انتخاب لڑیں گے۔

جمعہ کے روز جاری ہونے والی فہرست کے مطابق خیبر پختونخوا صوبائی اسمبلی کے 81، سندھ اسمبلی کے 21، بلوچستان اسمبلی کے 23 اور پنجاب اسمبلی کے 165 حلقوں  کے لیے  ٹکٹس جاری کیے گئے ہیں۔


متعلقہ خبریں