مراد سعید کی گرفتاری کیلئے کے پی پولیس کو ٹاسک مل گیا


اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما مراد سعید کی گرفتاری کے لیے خیبر پختونخوا پولیس کو خصوصی ٹاسک سونپ دیا گیا۔

پی ٹی آئی رہنما مراد سعید پنجاب، اسلام آباد اور کے پی پولیس کو مطلوب ہیں تاہم وہ تاحال پولیس کی گرفتاری سے بچے ہوئے ہیں اور نامعلوم مقام پر روپوش ہیں۔

پولیس کے مطابق مراد سعید کی سوات اور بٹ خیلہ میں موجودگی کی اطلاعات ہیں وہ پنجاب یا اسلام آباد میں نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عوام کو خوشخبریاں مل رہی ہیں، مریم اورنگزیب

اس سے قبل پولیس مراد سعید کی گرفتاری کے لیے ان کے گھر سمیت مختلف جگہوں پر چھاپے مار چکی ہے تاہم اسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: معروف سماجی رہنما کو مسلح افراد ساتھ لے گئے، اہلیہ

گزشتہ دنوں پی ٹی آئی کے سابق رہنما فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ مراد سعید چیئرمین کے قریب تھے اور بہت ساری چیزوں کا حصہ ہیں۔ صحافی ارشد شریف قتل کیس میں بھی مراد سعید کا بڑا اہم کردار ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ مراد سعید کے پاس ارشد شریف کا لیپ ٹاپ ہے۔


متعلقہ خبریں