ظہیر عباس طبیعت ناسازی کے باعث لندن میں اسپتال منتقل


سابق ٹیسٹ کرکٹر ظہیرعباس طبیعت ناسازی کے باعث لندن میں اسپتال منتقل کر دیا۔

زرائع کے مطابق ظہیر عباس کو معدے کی تکلیف کے باعث تین روز قبل اسپتال منتقل کیا گیا تھا،انہیں تشویشناک حالت کے باعث آئی سی یو میں رکھا گیا ہے۔

ظہیر عباس قومی ٹیم کے کپتان اور آئی سی سی کے صدر کے فرائض بھی انجام دے چکے ہے۔ وہ عباس آئی سی سی اور پی سی بی ہال آف فیم کا بھی حصہ ہیں۔

عظیم کرکٹر ظہیر عباس نے منڈا سیالکوٹیا گا دیا

بے مثال بیٹنگ کے باعث ظہیر عباس کو ایشئن بریڈ مین کے لقب سے بھی نوازا گیا۔ ظہیر عباس نے پاکستان کے لئے 78 ٹیسٹ اور 62 ون ڈے کھیل رکھے ہیں۔

ظہیر عباس بطور میچ ریفری بھی خدمات ادا کرچکے ہیں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں