بھولے کی سالگرہ پر ہم کی مبارکباد 


پاکستانی معروف اداکار عمران اشرف 32 برس کے ہو گئے۔ 

ہم ٹی وی نے عمران اشرف کی  سالگرہ کے موقع پر انھیں مبارکباد دی۔

https://www.instagram.com/p/CTrEuOfoOQx/?utm_source=ig_web_copy_link

اداکار عمران اشرف نے اپنے انسٹاگرام پوسٹ پر  ہم ٹی وی کی طرف سے سالگرہ کی مبارک باد کے جواب میں شکریہ بھی ادا کیا۔

https://www.instagram.com/p/CTrJP4Po48B/?utm_source=ig_web_copy_link

عمران اشرف کو پاکستان کے علاوہ بھارتی شائقین نے بھی انسٹاگرام پر سالگرہ کی مبارکباد دی۔

خیال رہے کہ اداکار عمران اشرف کی پیدائش 11 ستمبر 1989 کو پشاور میں ہوئی۔

اداکار نے اپنے کیریئر کا آغاز 2011 سے کیا۔ لیکن ان کی وجہ شہرت ہم ٹی وی کا ڈرامہ سیریل رانجھا رانجھا کر دی بنا، جس نے عمران اشرف کو نئی پہچان دی، بھولے کو نہ صرف پاکستان بلکہ سرحد پار سے خوب پذیرائی ملی، اور انہیں اسی کردار میں  لکس ایواڈ کی جانب سے انھیں بیسٹ ایکٹر کا ایواڈ دیا گیا۔

اس ڈرامہ میں عمران اشرف کے ساتھ مرکزی کردار اقرا عزیز نے نبھایا۔

عمران اشرف نے ہم ٹی وی کے مقبول ڈرامے الف اللہ اور انسان، تعبیر، کہیں دیپ جلے اور رواں سال کا مشہور ترین ڈرامہ رقص بسمل میں اپنی منفرد کارکردگی کے جوہر دیکھائے۔

عمران اشرف نہ صرف اداکار بلکہ بہترین مصنف بھی ہیں۔ انہوں نے ہم ٹی وی کے لیے دو ڈرامے تعبیر اور مشک لکھے اور ان میں اداکاری بھی کی، جو شائقین نے خوب پسند کیے۔

 

عمران اشرف اس وقت اپنے کیرئیر کے عروج پر ہیں، اور اس سال وہ بڑی پردہ اسکرین پر بھی اپنا جادو جگانے کے لیے تیار ہیں۔


متعلقہ خبریں