ترکی: جنگلات میں لگنے والی آگ پر تاحال قابو نہیں پایا جاسکا


انقرہ: ترکی کے جنوب اور مغربی حصے کے جنگلات میں لگنے والی آگ پر تاحال قابو نہیں پایا جا سکا ہے۔ جنگلات میں آگ 6 دن قبل لگی تھی۔

ترکی کے جنگلات میں لگی آگ ممکنہ سازش قرار

ملکی و غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنگلات میں لگنے والی آگ پر قابو پانے کے لیے روس، یوکرین، ایران اور آذربائیجان کی فائر فائٹرز ٹیمیں بھی مسلسل کوشش میں مصروف ہیں۔

ترکی کی وزارت جنگلات کے مطابق 35 صوبوں کے مختلف جنگلات میں 129 مقامات پر آگ لگی جس میں سے 122 مقامات پرلگی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔

وزارت جنگلات کے مطابق گزشتہ 6 دنوں کے دوران پیش آنے والے حادثات میں مزید دو افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد جان کی بازیاں ہارنے والوں کی کل تعداد 8 ہو گئی ہے۔

ترکی: پاکستانیوں سمیت دیگر تارکین وطن کی بس کو حادثہ،12 جاں بحق،26 زخمی

ترکی کے جنوبی حصے میں واقع بحیرہ روم ریزورٹ ریجن میں جنگلات میں آگ لگنے کے متعدد واقعات رونما ہوئے تھے۔


متعلقہ خبریں