شہریوں کو تحفظ دینا ریاست کا فرض ہے، مریم نواز



پاکستان مسلم لیگ نواز کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ شہریوں کو تحفظ دینا ریاست کا فرض ہے۔ 

اسلام آباد کے ڈی چوک میں بلوچستان کے لاپتہ افراد کے لواحقین سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ اقتدار سے پہلے بڑے بڑے بیانات دیے جاتے ہیں لیکن اقتدار کے بعد بھی عوام کا خیال رکھنا ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مریم نواز نے بیک ڈور رابطے کیے ہیں، فواد چودھری کا دعویٰ

مریم نواز نے وزیر اعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ سلیکٹڈ ہیں پھربھی آپ کوعوام کا خیال رکھنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ لاپتہ افراد کے اہل خانہ سردی میں کھلے آسمان تلے بیٹھے ہیں، وزیراعظم آئیں اور ان کے سروں پر ہاتھ رکھیں۔

مریم نوازکے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے معاون خصوصی شہبازگل نے کہا کہ دردمندی کا ڈھونگ رچانے والی محترمہ نے اپنے والد سےسوال کیوں نہیں کیا؟

انہوں نے کہا کہ یہ ہمدردی اپنے دورحکومت میں کیوں نہ دکھائی؟ محترمہ کے دل میں سانحہ ماڈل ٹاوَن کے بے گناہوں کیلئے بھی درد جاگا کبھی؟

شہباز گل کا کہنا تھا کہ مریم نواز کبھی سانحہ ماڈل ٹاوَن شہیدوں کے گھروں میں بھی چلی جائیں، ماڈل ٹاوَن شہدا کے بچے آج بھی سو نہیں پا رہے۔

یہ بھی پڑھیں: مریم نواز قبضہ مافیا کی حمایت کر رہی ہیں، وزیراعظم

معاون خصوصی نے کہا کہ حساس ایشوز پرسیاست کرنا اور پروپیگنڈا ن لیگ کا ملکی سلامتی سے کھلواڑ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مفاد پرست ٹولہ مذہب مسلک علاقائی لسانی مظلومیت ہمددری کارڈزاستعمال کر رہا ہے، ملک دشمنوں کے ایجنڈے کا پرچار کرنے والے کم ظرفوں کواللّٰہ ہدایت دے۔


متعلقہ خبریں