پشاور زلمی کی خصوصی ثقافتی کٹ فینز کے بعد ملکی اور غیرملکی کرکٹرزمیں بھی مقبول ہو گئی۔
پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ اور ویسٹ انڈیز کے کرکٹر ڈیرن سیمی اور برطانوی بلے باز روی بوپارا زلمی ثقافتی کٹ کے مداح ہو گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ماہرہ خان پی ایس ایل 6 میں پشاور زلمی کی ہمسفر
انگلش کرکٹرروی بوپارا نے کہا اس سے خوبصورت کٹ آج تک لیگز میں نہیں دیکھی جب کہ ڈیرن سیمی کا کہنا تھا کہ پشاور زلمی کی نئی ثقافتی کٹ بہت پسند آئی۔
خیال رہے کہ چند روز قبل پاکستان سپر لیگ کے چھٹے سیزن کے لیے پشاور زلمی کی ثقافتی کٹ لانچ کی گئی تھی۔
ZALMI HERITAGE EDITION TRAINING JERSEY! EMBEDDED WITH OUR RICH FOLK, ART & CULTURE OF KPK. pic.twitter.com/VyVB85W67O
— Javed Afridi (@JAfridi10) February 7, 2021
پاکستان کی خوبصورتی کو دنیا بھر میں نمایاں کرنے کے لیے مالم جبہ کو بھی کٹ میں شامل کیا گیا ہے۔
گزشتہ روز بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے سیزن میں پشاور زلمی کی برانڈ ایمبیسڈر بنانے کا اعلان کیا گیا تھا۔
میڈیا اور فرینڈ ویلیو کے لحاظ سے سے پاکستان سپر لیگ کی سب سے مقبول فرنچائز پشاور زلمی کو اداکارہ ماہرہ پی ایس ایل سیزن 6 میں سپورٹ کریں گی۔
PLEASURE TO ANNOUNCE @TheMahiraKhan AS @PeshawarZalmi’s BRAND AMBASSADOR FOR PSL 6. pic.twitter.com/acI2Sug9B2
— Javed Afridi (@JAfridi10) February 16, 2021
ہم ٹی وی کے ڈرامہ سیریل ’ہمسفر‘ سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی اداکارہ ماہرہ خان کو پی ایس ایل 3 اور پی ایس ایل سیزن 4 کے بعد تیسری مرتبہ پشاور زلمی کا برانڈ ایمبیسڈر مقرر کیا گیا ہے۔
پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے ٹوئٹر پر ماہرہ خان کو پشاور زلمی کا ایمبیسڈر بنانے کا اعلان کیا اور ساتھ ہی انہیں زلمی فیملی میں خوش آمدید بھی کہا۔