چینی شہری نے 3 لاکھ ڈالر سے زائد کا موبائل نمبر خرید لیا


بیجنگ: چینی شہری نے آن لائن نیلامی کے دوران 3 لاکھ ڈالر سے زائد قیمت کا موبائل نمبر خرید لیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آن لائن نیلامی میں 3 لاکھ ڈالر کا موبائل نمبر خریدنے والے شہری کا لکی نمبر 8 ہے اور اس کے موبائل نمبر میں پانچ مرتبہ 8 کا ہندسہ آرہا تھا۔ تاہم خریدنے والے شخص کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔

چین: خودکار طریقے سے چلنے والی ٹیکسی سروس کا کامیاب تجربہ

چین میں 8 ہندسے کو خوشحالی کے مترادف سمجھا جاتا ہے اسی لیے 2008 میں اولمپکس کی افتتاحی تقریب آٹھویں مہینے کی آٹھویں تاریخ کو 8 بجے منعقد کی گئی تھی۔

رپورٹ کے مطابق آن لائن نیلامی میں پانچ ہزار سے افراد نے حصہ لیا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل ایک نیلامی میں سات کا ہندسے پر مشتمل نمبر کو لاکھوں یوآن میں فروخت کیا گیا تھا۔ چین میں ’ساتویں‘ ہندسے کو بھی اچھا سمجھا جاتا ہے۔


متعلقہ خبریں