سندھ: اسکولوں و کالجوں کا امتحانی شیڈول جاری

سندھ کے تعلیمی اداروں میں 24 اور 25 اگست کی تعطیلات کا اعلان

کراچی: محکمہ تعلیم سندھ نے 2020-21 کے لیےاسکولوں اورکالجوں کا امتحانی شیڈول جاری کردیا ہے۔

سندھ: تعلیمی اداروں کو فیسوں میں رعایت دینے کی ہدایت

ہم نیوز کے مطابق پہلی سے تیسری جماعت کے طلبہ کا تحریری ٹیسٹ اورجائزہ لینےکے بعد انہیں پروموٹ کیا جائے گا۔

صوبائی محکمہ تعلیم کے مطابق چوتھی سے آٹھویں جماعت کے امتحانات یکم جون سے 15 جون تک کے درمیان ہوں گے۔

سندھ میں تعلیمی سال یکم جون2020 سے شروع ہوگا

صوبہ سندھ میں نویں اوردسویں جماعت کے امتحانات 15 جون سے شروع ہوں گے۔ نویں جماعت کےامتحانی نتائج کااعلان60 روزمیں کیا جائے گا۔

دسویں جماعت کے امتحانی نتائج 15 اگست تک تمام بورڈزجاری کرنے کے پابند ہوں گے۔

محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق گیارہویں اوربارہویں جماعتوں کےامتحانات چھ جولائی سے شروع ہوں گے۔

سندھ: تعلیمی اداروں کے تدریسی و غیرتدریسی عملے کی چھٹیاں

جاری کردہ شیڈول کے مطابق گیارویں جماعت کے امتحانی نتائج 60 روزبعد جاری کیے جائیں گے جب کہ بارہویں جماعت کے امتحانی نتائج 15 ستمبرکوجاری کیے جائیں گے۔


متعلقہ خبریں