ملک بھر میں آج موسم خشک رہے گا

ملک بھر میں آج موسم خشک رہے گا

فوٹو: فائل


اسلام آباد: ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم خشک ہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ ہفتے ہونے والی بارشوں کے باعث پیر کی صبح ملک کے مختلف علاقوں میں موسم سرد رہے گا جبکہ شمالی علاقوں میں بھی موسم رہنے کا امکان ہے۔

ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع صاف رہے گا اور سورج اپنی پوری آب و تاب کے ساتھ موجود ہو گا جس کی وجہ سے دن کے اوقات میں درجہ حرارت میں اضافہ رہے گا۔ گلگت بلتستان سمیت پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں بارش کا بھی امکان ہے۔

منگل کو بھی ملک کے بیشتر علاقوں کا موسم خشک اور بالائی علاقوں میں سرد رہنے کا امکان ہے تاہم شمالی بلوچستان کے بعض مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ روز کم سے کم درجہ حرارت کالام منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ، استور میں منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ، اسکردو، مالم جبہ اور قلات منفی ایک ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں سندھ: پی ایس پی نے بلدیاتی انتخابی مہم شروع کرنے کا اعلان کردیا

اتوار کو بھی ملک کے بیشتر علاقوں  میں موسم خشک رہا جبکہ کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی بارش ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں قیدیوں کو رہا کرنا ہو گا، طالبان کا افغان صدر کے بیان پر ردعمل

اتوار کو کاکول میں ایک ملی میٹر اور ٹنڈالی میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔


متعلقہ خبریں