اسلام آباد: نیو ایئر نائٹ کیلئے ٹریفک پلان جاری

اسلام آباد: نیو ایئر نائٹ کیلئے ٹریفک پلان جاری

اسلام آباد: شہر اقتدار کی ٹریفک پولیس نے نیو ایئر نائٹ کے لیے پلان جاری کر دیا ہے۔

ٹریفک پلان کے مطابق ون ویلنگ، ہیوی سائیلنسر، کار ریسنگ اور ٹریفک کے بہاؤ میں خلل ڈالنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ٹریفک پلان آئی جی پی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان کی ہدایت پر اسلام آباد ٹریفک پولیس نے نیو ائیر نائٹ کے موقع پر تشکیل دیا۔

نیو ائیر کے موقع پر1 ایس پی،4 اے ایس پی /ڈی ایس پیز،  21انسپکٹرز سمیت 404 افسران و جوان ڈیوٹی دیں گے۔

اس ضمن میں سینئر سپرٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) ٹریفک فرخ رشید کا کہنا ہے کہ قانون پر عملد رآمد کے لیے اسپیشل ناکہ جات لگائے جائیں گے۔ اسپیشل سکواڈ اسلام آباد کی اہم شاہراہوں اور چوکوں میں ناکہ جات کے علاوہ پٹرولنگ بھی کریں گے۔

انہوں نے شہریوں کو بھی تلقین کی ہے کہ اپنے بچوں کو ون ویلنگ کیلئے موٹر سائیکل ہرگز استعمال نہ کرنے دیں۔

ایس ایس پی ٹریفک پولیس نے کہا کہ شہری اپنے بچوں کو ون ویلنگ والے موٹر سائیکل ہرگز استعمال نہ کرنے دیں تا کہ نیو ائیر نائٹ کے موقع پر شہریوں کے جان ومال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

فرخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ شہری لین اور لائن ڈسپلن کو یقینی بنانے کے لئے اسلام آباد ٹریفک پولیس سے تعاون کریں۔


متعلقہ خبریں