نواز شریف کی زہر خوارنی سے متعلق اسکریننگ کیے جانے کا امکان

پارلیمنٹ کو بے توقیر کردیا گیا، ججز کے فیصلے پر ریفرنس دائر کرنا چاہیے، نواز شریف

لندن: برطانیہ میں مسلم لیگ نواز کے قائد نواز شریف کے معالج ڈاکٹر ڈیوڈ لارنس نے کہا کہ اگر سابق وزیراعظم کے پلیٹ لٹس معمول کے مطابق نہ ہوئے تو زہر خوارنی سے متعلق اسکریننگ کی جائے گی۔

ہم نیوز نے نواز شریف کے ڈاکٹر کی رپورٹ حاصل کرلی جس میں ڈاکٹر لارنس کا کہنا ہے کہ میں نے نواز شریف کا طبی معائنہ کیا، وہ مختلف بیماریوں کا شکار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم کا طبی معائنہ ابھی جاری ہے، ان کے علاج کی روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔

ڈاکٹر لارنس کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف کا مکمل علاج ہونے تک برطانیہ میں قیام ضروری ہے۔

دوسری جانب سابق وزیراعظم کی صحت سے متعلق رپورٹ لاہور ہائی کورٹ آفس میں جمع کرا دی گئی جس میں ڈاکٹروں نے نواز شریف کو لندن میں قیام بڑھانے کا مشورہ دیا ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق ٹیسٹ مکمل ہونے تک لیگی قائد کو پاکستان نہیں جانا چاہیئے۔

رپورٹ کے مطابق نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کو مستحکم کرنے کیلئے علاج جاری ہے، ٹریٹمنٹ کیلئے پچاس ہزار سے ڈیڑھ لاکھ تک پلیٹ لیٹس ہونے چاہئیں۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ سابق وزیراعظم کو دل میں خون کی شریانوں کا بھی مسئلہ ہے، ایم آر آئی بھی ہو رہی ہے،، انہیں دن میں دو مرتبہ واک کا مشورہ دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: نواز شریف اور انکی صاحبزادی مریم نواز کتنے عرصے بعد گھر لوٹے؟

نواز شریف کے وکیل امجد پرویز ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز نے میڈیکل ٹیسٹ مکمل ہونے اور بیماری کی تشخیص تک نواز شریف کو برطانیہ میں رہنے کی تجویز دی ہے۔

لیگ قائد کے وکیل کا کہنا تھا کہ رپورٹ داخل کرا کر عدالتی فیصلے پر عمل کیا، ان کے مطابق رپورٹ میں یہ نہیں بتایا گیا کہ نواز شریف کو کتنی دیر بیرون ملک رہنا چاہیئے۔


متعلقہ خبریں