فریال تالپور نااہلی کا معاملہ: الیکشن کمیشن نے 4 نومبر کو سماعت مقرر کردی


اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور کی نااہلی  کے خلاف درخواست پر 4 نومبر کو سماعت کرے گا۔

مبینہ جعلی اکاونٹس کیس میں اڈیالہ جیل میں قید فریال تالپور کی نااہلی کے  خلاف درخواست پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی ارسلان تاج اور رابعہ اظفر  نے جمع کرائی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نیب فریال تالپور کو جیل لے جانا بھول گئی

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے سماعت کے لیے فریال تالپور اور فریقین کو اسلام آباد طلب کرلیا ہے۔

ہم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ارسلان تاج کا کہنا تھا کہ سندھ کے عوام کو ایک اور بڑی خوشخبری دینے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  سابق صدر آصف علی زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کیساتھ دوسرے لوگ بھی نااہل ہونگے۔ لاڑکانہ کے عوام پی ایس 10 پر بھی ضمنی انتخاب کی تیاری کریں۔

سابق صدر آصف علی زرداری بھی پارک لین اور میگا منی لانڈرنگ کیس میں عدالتی ریمانڈ پر ہیں۔


متعلقہ خبریں