سعودی دارالحکومت ریاض میں بارش، سڑکیں دریا میں تبدیل


ریاض: سعودی دارالحکومت ریاض میں ہو نے والی طوفانی بارش سے شہر کی بڑی شاہراہیں دریا کی شکل اختیار کرگئیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بارش کے باعث ٹریفک حادثات میں متعدد گاڑیوں کو نقصان ہوا ہے اور ٹریفک کا نظام مفلوج ہوگیا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بارش سے شہر کے نشیبی علاقے زیر آب آ گئے ہیں اور نظام زندگی بھی متاثر ہوا ہے۔

واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل بھی سعودی عرب کے مختلف حصے جن میں مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، طائف، دمام، الاحسا اور باحہ شامل ہیں، ان میں ہونے والی طوفانی بارشوں سے رابطہ سڑکیں پانی میں ڈوب گئی تھیں اور درجنوں گاڑیاں سیلابی پانی میں بہہ گئی تھیں۔

تاہم سعودی عرب کے ریسکیو ادارے کے مطابق بارش کے پانی میں بہہ جانے والی گاڑیوں سے لوگوں کو بچا لیا گیا تھا۔ بارش سے متعدد پروازیں بھی متاثر ہوئی تھیں۔

اس کے علاوہ ریاض اور دیگر شہروں میں اسی سال مارچ کے مہینے میں ہونے والی بارش سے بھی بڑے پیمانے پر نقصان ہوا تھا۔


متعلقہ خبریں