کراچی: رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا، پہلا روزہ روزہ 25 اپریل ہفتے کو ہوگا۔
کراچی میں چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان کی سربراہی میں چاند کی رویت کا اجلاس ہوا۔
اجلاس کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ رمضان میں مساجد کے حوالے سے صدر مملکت کی جانب سے 20 نکات جاری کیے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں: وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کا نمائندہ رویت ہلال کمیٹی میں شامل
انہوں نے کہا کہ تمام مساجد کی انتظامیہ ان 20 نکات پرعملدرآمد یقینی بنائیں۔ تمام مساجد سے قالین اور دریاں اٹھالی جائیں۔ تمام مساجد کے دروازوں پرسینیٹائزر کا بندوبست ہوناچاہیے۔
مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ بزرگ افراد گھروں میں نمازپڑھیں۔ سانس کی بیماری، نزلہ اور کھانسی کے مریض مساجد نہ آئیں۔