ووٹرز کو پر امن فضا اور ماحول فراہم کریں گے، نگراں وزیراعلیٰ پنجاب

حسن عسکری رضوری پنجاب کے نگراں وزیراعلی مقرر | urduhumnews.wpengine.com

لاہور: پنجاب کے نگراں وزیراعلیٰ ڈاکٹر حسن عسکری نے کہا ہے کہ صوبے میں انتظامی تبدیلیاں انتخابی عمل کو شفاف بنانے کے لیے کی گئی ہیں، میرا اور میری ٹیم کا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کو شفاف انتخابات کے لیے بھرپور معاونت کی یقین دہانی کراتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انتخابات  کے آزادانہ اور شفاف انعقاد کے لئے ٹیم  ورک کے طور پر کام کر رہے ہیں ہمیں جو ذمہ داری دی گئی ہے اسے احسن طریقے سے ادا کریں گے۔

انہوں نے کہا  کہ نگراں حکومت کی طرف سے انتخابات کے پرامن انعقاد کے لیے ساز گار ماحول فراہم کیا جائے گا،  انتخابات کے شفاف، منصفانہ اور آزادانہ انعقاد کو یقینی بنانا نگراں حکومت کا بنیادی فرض  ہے، نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ انتخابات میں ووٹرز کو حق رائے دہی کے استعمال کے لیے پرامن فضا اور ماحول فراہم کریں گے۔

ڈاکٹر حسن عسکری نے کہا کہ الیکشن سے جمہوریت مضبوط ہوتی ہے،  ہماری کوشش ہوگی کہ تمام پارٹیوں کو یکساں مواقع اور سہولتیں فراہم کی جائیں۔

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ وہ کبھی عملی سیاست میں نہیں رہے اور مستقبل میں بھی ایسا کوئی ارادہ نہیں رکھتے۔


متعلقہ خبریں