انتخابات میں دھاندلی ہوئی تو بہت بڑا طوفان اٹھے گا، نواز شریف


لندن: سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ نون کے قائد نوازشریف نے کہا ہے کہ اگر عام انتخابات میں دھاندلی ہوئی تو ایسا طوفان اٹھے گا جسے سنبھالنا مشکل ہو جائے گا۔

لندن میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے انتخابی امیدواروں کو بلا کر ڈرایا دھمکایا گیا ہے اور ان کی تذلیل کی جارہی ہے، ملتان میں رانا اقبال سراج کو دھمکیاں دی گئیں اور تھپڑ مارے گئے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ تمام توپوں کا رخ مسلم لیگ نون کی طرف ہے، ہمارے نمائندوں کی وفاداریاں تبدیل کرائی جا رہی ہیں اور انہیں جیپ کے نشان پر الیکشن لڑنے پرمجبورکیا جا رہا ہے، ایسے اقدامات ملک کے لیے نقصان دہ ہوں گے۔

نوازشریف نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ ہم نے ماضی کی غلطیوں سے کوئی سبق نہیں دیکھا، انہوں نے نگراں وزیراعظم اور چیف الیکشن کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس معاملے کا نوٹس لیں۔


متعلقہ خبریں