استعفیٰ یا برطرفی؟ بابر اعظم کی کپتانی سے متعلق فیصلے کی گھڑی آگئی

استعفیٰ یا برطرفی؟ بابر اعظم کی کپتانی سے متعلق فیصلے کی گھڑی آگئی یاد رہے کہ آرتھر آن لائن کوچنگ کی وجہ سے زیرتنقید رہے ہیں،انھوں نے انگلش کائونٹی ڈاربی شائر کے ساتھ مصروفیات کی وجہ سے کْل وقتی ملازمت قبول نہ کی تھی،ڈویڑن ٹو چیمپئن شپ میں ان کی ٹیم14 میں سے کوئی میچ نہیں جیت سکی اور8 ٹیموں میں چھٹے نمبر پر رہی تھی۔ ورلڈکپ میں پاکستانی سائیڈ کی کارکردگی بھی مایوس کن رہی اور وہ سیمی فائنل میں بھی رسائی حاصل نہیں کر سکی ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم وائٹ بال ٹیم کے کپتان رہیں گے یا نہیں، اس حوالے سے اہم فیصلہ آج پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی میٹنگ میں متوقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی کی جانب سے ورلڈکپ 2023 میں ٹیم کی ناقص کارکردگی کے بعد کپتان اور ٹیم ڈائریکٹر سے وضاحت طلب کی گئی ہے۔ آج میٹنگ میں چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف کپتان سے دو ٹوک بات کریں گے۔

وطن واپسی کے بعد کپتان بابر کی لاہور کی سڑکوں پر گاڑی چلاتے ہوئے ویڈیو وائرل

ذرائع کا کہنا ہے کہ کپتان بابر اعظم خود ہی پی سی بی کے کسی فیصلے سے قبل قیادت چھوڑنے کا اعلان کرسکتے ہیں۔ اس حوالے سے ذکا اشرف کپتان سے الگ ملاقات بھی کریں گے جہاں انہیں کپتانی چھوڑنے کا مشورہ دیا جاسکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق کرکٹ بورڈ اور دیگر سینیئر کھلاڑیوں کا یہ خیال ہے کہ آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں بابر کو کپتان برقرار رکھنا چاہیے جبکہ صرف وائٹ بال میں ذمہ داری واپس لینے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

جس نے پاکستان کو عالمی نمبر ون بنایا، لوگ اس بابر پر تنقید کررہے ہیں، کپل دیو

دوسری طرف ٹیم ڈائریکٹر مکی آرتھر سمیت دیگر کوچز کو بھی پی سی بی کی طرف سے مستعفی ہونے کا آپشن دیا جائے گا۔ پی سی بی حکام ملکی کوچز کی تقرری چاہتے ہیں، اس حوالے سے مختلف آپشنز پر پہلے ہی غور کیا جارہا ہے۔


متعلقہ خبریں