سابق ڈپٹی اسپیکر محمود جان کمرہ عدالت سے گرفتار


سابق ڈپٹی اسپیکر محمود جان کی عبوری ضمانت کی درخواست خارج ہونے پر انہیں کمرہ عدالت سے گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پشاور کی انسداد دہشت گردی عدالت کےاے ٹی سی جج جہانزیب شینواری نے قتل کے مقدمے میں نامزد پی ٹی آئی کے سابق ڈپٹی اسپیکر محمود جان کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔

کرپشن کا الزام ، بشریٰ بی بی کے بھائی مجتبیٰ وٹو ، رائے حسن نواز اور دیگر کی گرفتاری کیلئے چھاپے

تفتیشی افسر نے عدالت میں موقف پیش کیا کہ محمود جان سمیت دیگر تین ملزمان پر قتل کا الزام ہے،ملزم نےجائیداد کے تنازعے پر ایک شخص کو قتل ایک شہری کو زخمی کیا، ملزم کے خلاف تھانہ ریگی میں قتل اور اقدام قتل کا مقدمہ درج ہے۔

انسداد دہشت گردی  کی عدالت نے محمود جان کی عبوری ضمانت کی درخواست خارج کر دی جس پر پولیس نے سابق ڈپٹی اسپیکر کو کمرہ عدالت سے گرفتار کیا۔

پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید پھر گرفتار ، پولیس کو خدیجہ شاہ سے جیل میں تفتیش کی اجازت

اس حوالے سے پولیس حکام کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ محمود جان نےگرفتاری  سے بچنے کیلئے عبوری ضمانت  کیلئے  درخواست  دے  رکھی  تھی۔

 


متعلقہ خبریں