موسم سرما میں گیس فراہمی کے حوالے سے کوئی شیڈول جاری نہیں کیا ، ترجمان سوئی ناردرن


سوئی ناردرن نے گیس شیڈول جاری کرنے کی اطلاعات کی تردید کر دی۔

ترجمان سوئی ناردرن کے مطابق ادارے نے موسمِ سرما میں گیس فراہمی کے حوالے سے کسی قسم کا شیڈول جاری نہیں کیا۔

سوئی ناردرن کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق الیکٹرانک و سوشل میڈیا میں اس حوالے سے گردش کرنے والی اطلاعات بے بنیاد ہیں۔ ترجمان کے مطابق ادارہ گیس کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے ہمہ وقت کوشاں رہتا ہے۔

سوئی ناردرن گیس کمپنی کا اپنے دفاتر کو سولر پر منتقل کرنے کا منصوبہ

ترجمان نے مزید بتایا کہ گیس فراہمی سے متعلق کسی بھی قسم کی اطلاع یا اعلانات صرف سوئی ناردرن کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر کیے جاتے ہیں۔


متعلقہ خبریں