سابق وزرائے اعظم اور صدور کی گرفتاری، پاکستان کا دنیا بھر میں دوسرا نمبر


دنیا بھر میں جیلوں میں قید سابق صدور اور وزرائے اعظم کی تعداد کے حوالے سے جاری کردہ فہرست میں پاکستان دوسرے نمبر پر موجود ہے۔

اعدادوشمار جاری کرنے والے ٹوئٹر اکاؤنٹ ‘ورلڈ آف اسٹیٹکس’ کی جانب سے دنیا بھر کے ممالک میں 1900 کے بعد سے گرفتار ہونے والے صدور اور وزرائے اعظم کی تعداد کی فہرست جاری کی گئی ہے۔ فہرست میں گرفتاری کے لحاظ سے اٹلی پہلے نمبر پر موجود ہے۔

سہروردی سے خان تک، تاریخ میں کتنے وزرائے اعظم گرفتار ہوئے؟

فہرست میں دوسرے نمبر پر پاکستان موجود ہے جہاں اب تک 8 سابق صدور اور وزرائے اعظم کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے ڈالا گیا۔ ان گرفتاریوں میں حسین شہید سہروردی، ذوالفقار بھٹو، نواز شریف، بے نظیر بھٹو، یوسف رضا گیلانی، آصف زرداری، شاہد خاقان عباسی اور حال ہی میں گرفتار ہونے والے عمران خان کا نام شامل ہے۔

گرفتار وزرائے اعظم اور صدور کی تعداد کی فہرست میں تیسرا نمبر ساؤتھ کوریا، چوتھا ہنگری اور پانچواں برازیل کا ہے۔ اسلامی ملک عراق 5 گرفتاریوں کے ساتھ 10 ویں جبکہ ترکی 3 گرفتاریوں کے ساتھ 22 ویں نمبر پر موجود ہے۔

مجھے پھر سے گرفتار کیا جائے گا، عمران خان

ایشیائی ممالک کی بات کی جائے تو پاکستان کے بعد بنگلہ دیش کا نام فہرست میں شامل ہے جسے 5 گرفتاریوں کے ساتھ نویں نمبر پر رکھا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں