راجن پور کے علاقے جھوک مکوال میں 20 روز سے راستہ بند


راجن پور: ضلع راجن پور کے علاقے جھوک مکوال میں سیلابی ریلا گزرنے سے 20 روز سے راستہ بند ہے۔

علاقہ مکینوں نے حکام بالا سے اپیل کی ہے کہ یہ راستہ فوری طور پر کھولنے کا بندوبست کیا جائے۔

سڑک کا ایک حصہ بارشوں اور سیلابی ریلے کی نذر ہو گیا ہے جس وجہ سے آمد و رفت انتہائی دشوار ہو چکی ہے، خدانخواستہ کسی مریض کو ہسپتال لے کر جانا ہو تو یہ ہمارے لئے بہت ہی مشکل ہے۔


متعلقہ خبریں