خیبر پختون خوا حکومت کے ترجمان بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد ایک شوشا ہے،اپوزیشن کو آئین پڑھ کرتحریک لانی چاہیے تھی۔
اپنے ایک بیان میں بیرسٹرمحمد علی سیف نے کہا کہ ایک ہی فیملی کی جماعتیں ہیں صرف سیاسی ہلچل ہے، تحریک نے اپوزیشن کی سیاسی کمزوری کو واضح کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عدم اعتماد بمقابلہ جلسے، وزیراعظم کل حافظ آباد میں پاور شو کریں گے
بیرسٹر سیف نے کہا کہ ن لیگ اورپیپلزپارٹی میثاق جمہوریت پڑھ لیں، عدم اعتماد تحریک کاسب ٹوپی ڈرامہ ہے ،اسٹیبلشمنٹ کا کردار پہلے تھا نہ اب ہے۔
ترجمان خیبرپختونخوا حکومت نے کہا کہ جانے والوں یا ناراض ارکان کا پارٹی کو علم ہے،عمران خان اپنی سیاسی مدت پوری کرینگے،الیکشن کمیشن کے نتائج کے مطابق ووٹوں میں ہماری برتری ہے۔