پنجاب میں میٹروبس، اورنج لائن اورانٹرا سٹی پبلک ٹرانسپورٹ بحال

پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں مزید اضافہ، اطلاق رات 12 بجے سے ہو گا

پنجاب حکومت نے آج سے میٹروبس، اورنج لائن ٹرین اورانٹرا سٹی پبلک ٹرانسپورٹ بحال کر دی ہے۔

محکمہ ٹرانسپورٹ کے نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے انٹراسٹی ٹرانسپورٹ دوبارہ چلانے کی منظوری دی گئی ہے۔

میٹرو بس، میٹرو ٹرین اور سپیڈو بس سمیت تمام پبلک ٹرانسپورٹ بحال ہو گئی ہیں ۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پبلک ٹرانسپورٹ  ایس او پیز کے ساتھ چلائی جائیں۔

ملتان میں لاک ڈاؤن کے باعث 23 دن میٹرو اورا سپیڈو بس سروس بند رکھی گئی ہے۔ پبلک ٹرانسپورٹ کو ایس اوپیز کے تحت بحال کیاگیا ہے۔ محکمہ ٹرانسپورٹ نے پابندی کے خاتمے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

راولپنڈی اور اسلام آباد کے درمیان  میٹروبس بھی آج چلے گی۔ کورونا لاک  ڈاون کے باعث ماس ٹرانزٹ  بائیس دن  تک بند رہی۔


متعلقہ خبریں