گلابی آنکھوں والی نایاب بکریاں



سندھ کے ضلع خیرپور میں بکریوں کی ایسی نایاب نسل بھی پائی جاتی ہے جس کی آنکھیں گلابی اور  رنگ سفید ہوتا ہے۔

جانور پالنے کے شوقین افراد دور دراز سے ان بکریوں کو خریدنے آتے ہیں۔ بکریوں کی یہ نایاب نسل خیرپور کی تحصیل پیرگوٹھ کے قریب واقع گاوں مانگ ٹگڑ میں پالی جاتی ہیں۔
لمبےقد، سفید رنگ اور گلابی آنکھوں کی وجہ سے بکرے عام بکریوں سے منفرد دیکھائی دیتے ہیں۔ گلابی آنکھوں اور گلابی ناک کی وجہ سے یہ گلابی بکروں کے نام سے مشہور ہیں۔

سندھ کے کاموری نسل اور جاتی نسل کو ملا کر گلابی بکرے کی افزائش کی گئی ہے۔ بلوچستان، سندھ اور پنجاب سے خاص طور پر گلابی بکروں کے شوقین اس کی خریداری کے لئے  گاوں مانگ ٹگڑ کا رخ کرتے ہیں۔

عمر کوٹ، حیدرآباد،  جام صاحب اور خیرپور میں ان بکریوں کا میلہ بھی لگایا جاتا ہے جہاں سندھ اور پنجاب کے شوقین آتے ہیں۔ میلے میں سب سے زیادہ خوبصورت بکری کے مالک کو انعام دیا جاتا ہے۔


متعلقہ خبریں