اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کل ایک روزہ دورے پر کوئٹہ جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی وزرا بھی وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ کوئٹہ جائیں گے۔ وزیراعظم دورے پر وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال اور صوبائی وزرا سے ملاقات کریں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کو بلوچستان کے ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی جائے گی۔ وزیراعظم کوبلوچستان میں حالیہ بارشوں کےنقصانات اور ریلیف کے کاموں سے متعلق سے آگاہ کیاجائےگا۔
ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ وزیراعظم کو بلوچستان میں ہاوَسنگ منصوبوں پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔ وزیراعظم کو صوبہ میں کوروناسمیت امن وامان ک صورتحال سے آگاہ کیاجائے گا۔
خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے وزیر اعظم عمران خان نےدورہ کراچی کے موقع پر شہر قائد کے لیے گیارہ سو ارب روپے پیکج کا اعلان کیا تھا۔
مزید پڑھیں: وزیراعظم نے اوورسیز پاکستانیوں کیلئے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کا افتتاح کردیا
کراچی ٹرانسفارمیشن پلان سے متعلق میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا تھا کہ بارشوں سے پورے ملک میں نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
عمران خان نے کہا تھا کہ کراچی میں بارشوں سے تباہی مچ گئی۔ بارشوں سے پہلے کورونا کا چیلنج تھا۔ کراچی میں عوام کو مختلف مسائل کا سامنا ہے۔ کراچی کے مسائل کے مستقل حل کےلیے کوشاں ہیں۔ آج تاریخی دن ہے۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کورونا سے نمٹنے کے لیے ہم نے کمیٹی بنائی۔ ٹڈی دل کے چیلنج سے نمٹنے کےلیے بھی کمیٹی تشکیل دی گئی ۔ بارشوں سے بلوچستان اور دیگراضلاع متاثر ہوئیں۔
وزیراعظم نے کہا تھا کہ ہم نے محسوس کیا کہ کراچی کا مسئلہ اہم ہے اس پر بات کرنا ضروری ہے۔ کسی بھی مسئلے سے نمٹنے کے لیے کوآرڈی نیشن ضروری ہے۔ قدرتی آفات سے نمٹنے کےلیے ہمیں ہر وقت فوج کی مدد درکار ہوئی ہے۔ سیلاب سے تباہ کاریاں بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں بھی ہوئیں۔
عمران خان نے کہا تھا کہ کراچی میں نالے ،نکاسی آب ،بےگھرافراد اور سولڈ ویسٹ کے مسائل ہیں۔ کراچی کی سڑکیں اور دیگر انفراسٹریکچر کا مسئلہ حل کرنا ضروری ہے۔ کراچی کے لوگوں نے مشکل وقت کا سامنا کیا۔
وزیراعظم نے کہا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے انہیں اندرون سندھ سیلاب کی تباہ کاریوں سےمتعلق آگاہ کیا۔