اسلام آباد : سپر مارکیٹ سے لاپتہ چینی باشندے کی نعش برآمد

اسلام آباد : سپر مارکیٹ سے لاپتہ چینی باشندے کی نعش برآمد

اسلام آباد: سپر مارکیٹ سے لاپتہ ہونے والے چینی باشندے کی نعش اقبال ٹاؤن سے برآمد ہوئی ہے۔ چینی باشندہ لی جنک نیوگ 15 اپریل کو لاپتہ ہو گیا تھا۔

ہم نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ چینی باشندے کی نعش ایک نالے سے برآمد ہوئی ہے اور بظاہر سر پر چوٹوں کے نشانات بھی پائے گئے ہیں۔

چینی باشندے لی جنک نیوگ کی گمشدگی کا مقدمہ تھانہ کوہسار پولیس نے گزشتہ روز اس کے دوست کی درخواست پر درج کیا تھا۔

ہم نیوز کے مطابق اب تک کی ملنے والی اطلاعات کے مطابق چین کا شہری گزشتہ ہفتہ ہی اسلام آباد پہنچا تھا اور جب دوا لینے گھر سے نکلا تو واپس نہیں لوٹا تھا۔

اسلام آباد پولیس کے مطابق چینی باشندے لی جنگ نیوگ کے ضمن میں پولیس ہر پہلو سے جائزہ لے کر تفتیش کررہی ہے تاکہ حقائق تک پہنچا جا سکے۔

ہم نیوز کو پولیس ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ابتدائی تفتیش میں یہ بات بھی سامنے آرہی ہے کہ شاید چینی باشندے کے ذہنی توازن کا بھی کوئی مسئلہ تھا تاہم یہ بھی ممکنات میں سے ہے کہ موت کا سبب حادثاتی ہو۔

چینی باشندے کی نعش کا پوسٹ مارٹم ہونے کے بعد ملنے والی رپورٹ اور دیگر تفتیش کی تکمیل پر ہی حقائق سامنے آسکیں گے۔

 


متعلقہ خبریں