کراچی: لاپتہ لڑکیوں کا معاملہ، پولیس کا پنجاب جانےکا فیصلہ

۔—فائل فوٹو۔


کراچی :کراچی کےالہ دین پارک سے لڑکیوں کے مبینہ اغواکےمعاملے میں پیش رفت ہوئی ہے اوراس سلسلے میں پولیس کی تفتیشی ٹیم نے پنجاب جانےکا فیصلہ کیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق کراچی کے مقامی پارک الہ دین پارک سے لاپتا دو لڑکیوں کی پنجاب کےشہر خانیوال میں موجودگی کےشواہد ملےہیں،جس کے بعد پولیس کی تفتیشی ٹیم نے پنجاب جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفتیشی حکام کے مطابق تکنیکی بنیادوں پر معاملے کی تحقیقات جاری ہیں جبکہ ایک لڑکی کےموبائل فون پرکسی سےرابطے میں رہنے کے شواہد بھی ملے ہیں۔ دونوں لڑکیوں کوجلد بازیاب کرالیا جائے گا۔

واضح  رہے گزشتہ روز کراچی کے تفریحی مقام الہٰ دین پارک میں اندرون سندھ سے پکنک کے لیے آنے والی دو لڑکیاں لاپتا ہو گئیں تھیں۔ جس کے بعد گلستان جوہر پولیس نے مقدمہ درج کرکے لڑکیوں کی تلاش شروع کر دی تھی۔دونوں لڑکیاں ہفتے کے روزاسکول کی سہیلیوں کے ہمراہ الہٰ دین پارک میں گھومنے کے لیے آئیں تھیں۔

ابتدائی تفتیش  میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ دونوں لڑکیوں نے اسکول ٹیچرکو جھولا جھولنے کے باعث طبعیت کی خرابی کی شکایت کی تھی جس پرٹیچر نے دونوں کو ایک جانب بیٹھنے کا کہا تھا لیکن کچھ دیر بعد ہی لڑکیاں لاپتا ہوگئیں۔

پولیس کا کہنا تھا کہ کل شام سات بجے کے بعد دونوں لڑکیوں کے موبائل فونز بند ہوئے ہیں۔


متعلقہ خبریں