پاکستان ریلوے کا گیارہ ہزار نوکریاں دینے کا فیصلہ


لاہور:وزارت ریلوے نے محمکے میں گیارہ ہزار مزید نوکریاں دینے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت ریلوے میں اسکیل ایک سے 17 تک مختلف پوسٹوں پربھرتیاں کی جائیں گی۔

ذرائع کے مطابق اس حوالے سے محکمے کی جانب سے حکمت عملی تیار بھی کرلی گئی ہے۔

ریلوے کے مطابق بھرتیوں کے لیے ملک بھر میں 24 نومبر کو اشتہار دیا جائے گا۔ جس کے بعد ریلوے کی سات ڈویژنزمیں امیدوار انٹرویو دے سکیں گے۔ اس ضمن میں ریلوے حکام نے اپنے اپنے محکموں میں آسامیوں کی فہرستیں ریلوے ہیڈ کواٹرز کو فراہم کر دی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق گوادرمیں بھی نئی ڈویژن کے لیے بھرتیاں کی جائیں گی۔ نئی بھرتیوں کے بعد محکمے میں ملازمین کی کل تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر جائے گی۔

واضح رہے وزیر ریلوے شیخ رشید نے کچھ روز قبل محکمے میں گیارہ ہزار نوکریاں دینے کا اعلان کیا تھا انہوں نے کہا تھاکہ ریلوے میں بھرتیاں میرٹ پر کی جائیں گی۔

وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید نے آج  پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ ریلوے افسران اور انہوں نے 100 روزہ پلان پر بہت کام  کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کو ریلوے ہیڈکوارٹرزآنے کی دعوت دی ہے۔


متعلقہ خبریں