اے این پی نے افراسیاب خٹک، بشریٰ گوہر کی رکنیت معطل کردی


پشاور: عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے افراسیاب خٹک اور بشریٰ گوہر کی بنیادی رکنیت معطل کر دی۔

پارٹی اعلامیے کے مطابق دونوں رہنماؤں کو پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر ایک ہفتہ قبل شوکاز نوٹس جاری ہوئے تھے جن کے جواب پر پارٹی قائدین مطمئن نہیں ہوئے۔

اعلامیے میں بتایا گیا کہ تاکید کے باوجود دونوں رہنما سوشل میڈیا پر سرگرم رہے، رکنیت معطلی پارٹی آئین کے مطابق صدر کے احکامات پر کی گئی۔

افراسیاب خٹک اوربشریٰ گوہر کی سرگرمیوں سے کارکنوں میں انتشار اور مایوسی پھیلی۔

اعلامیہ میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ یہ سرگرمیاں کون سی تھیں جن کے باعث دونوں رہنماؤں کی رکنیت معطل کی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں