عامر خان کا فلم ستارے زمین پر سے متعلق اہم انکشاف

amir khan عامر خان

بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے نئی فلم ستارے زمین پر کی کہانی سے متعلق اہم انکشاف کر دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عامر خان 2007 کی اپنی فلم تارے زمین پر کا سیکوئیل ستارے زمین پر کے نام سے جلد ہی پیش کریں گے۔ فلم لال سنگھ چڈھا کی بعد عامر خان اب اپنی نئی فلم میں ستارے زمین پر میں نظر آئیں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق تاہم اب انہوں نے اپنی نئی فلم کی کہانی سے متعلق اہم انکشاف کیا ہے کہ تارے زمین پر، کی طرح اس فلم میں بھی معاشرہ میں پھیلی ہوئی ایک سنگین بیماری ڈان سنڈروم کو اجاگر کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ 2007 میں ریلیز ہونے والی فلم تارے زمین پر میں ڈسلیکسیا کے مرض پر روشنی ڈالی گئی تھی۔ اس فلم میں عامر خان نے آرٹس ٹیچر رام شنکر نکمب کا کردار ادا کیا تھا۔

فلم میں وہ طالب علم ایشان اوستھی کو ڈسلیکسیا کے مرض پر قابو پانے اور اس کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے میں اس کی مدد کرتے ہوئے دکھائی دیے تھے۔

یاد رہے کہ فلم تارے زمین پر میں طالب علم ایشان اوستھی کا کردار چائلڈ اسٹار درشیل نے نبھایا تھا۔


متعلقہ خبریں