مسلسل 3 میگا ہٹ فلمیں ، شاہ رخ اشتہاری دنیا کا سب سے بڑا نام بن گئے

Shah Rukh Khan

بالی ووڈ کے میگا اسٹار شاہ رخ خان مسلسل تین میگا ہٹ فلموں کے بعد اشتہاری دنیا میں بھی سب سے بڑا نام بن گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پٹھان، جوان اور ڈنکی کی غیر معمولی کامیابی کے بعد شاہ رخ خان نے 10 بڑی کمپنیوں کے ساتھ بھاری معاوضے پر معاہدے کیے اور اشتہاری دنیا کا بھی سب سے بڑا نام بن گئے۔

رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان نے جنوری سے لے کر جولائی 2023 میں 21 برانڈز سے معاہدے کیے جس سے شاہ رخ خان کی ڈیمانڈ اور مقبولیت کا پتا چلتا ہے۔

بالی ووڈ میں شاہ رخ خان کی شاندار کامیابیوں نے انہیں ایڈورٹائزنگ کی دنیا میں بھی سب سے زیادہ معاوضہ وصول کرنے کے با وجود پسندید ہ بنا دیا ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں