شاہ رخ خان ایک سال میں 25سو کروڑ کمانے والے پہلے بھارتی اداکار بن گئے

shahrukh khan

بھارتی فلم انڈسٹری کے کنگ شاہ رخ خان ایک سال میں 2500 کروڑ کمانے والے پہلے بھارتی اداکار بن گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 2023 شاہ رخ خان کیلئے ایک کامیاب ترین سال رہا ہے جس میں انہوں نے سال کے آغاز سے ہی ایک کے بعد ایک تین بلاک بسٹرز فلمیں کیں۔

کنگ خان نے جنوری میں فلم ” پٹھان” سے ناصرف لوگوں کے دل جیتے بلکہ اچھا بزنس بھی کیا اس کے بعد فلم” جوان” بھی ان کے مداحوں کو کافی پسند آئی۔

شاہ رخ خان کے سال 2023 کا اختتام ہدایت کار راج کمار ہیرانی کی فلم ‘ڈنکی’ سے ہوا جس نے بڑے پردے پر خوب دھمال مچایا اور ان تینوں فلموں نے مل کر ایک سال میں 2 ہزار 500 کروڑ کا بزنس کیا۔

ٹریڈ اینالسٹ کا بتانا ہے کہ بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان ایک سال میں 2500 کروڑ کمانے والے پہلے بھارتی اداکار بن گئے ہیں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں