پنجاب، خیبرپختونخوا میں یکم نومبر کو اسکول بند رکھنے کا اعلان

سندھ کے تعلیمی اداروں میں 24 اور 25 اگست کی تعطیلات کا اعلان

اسلام آباد: پنجاب میں محکمہ تعلیم نے کل سرکاری اسکولوں میں تعطیل کا اعلان کردیا ہے جب کہ خیبرپختونخوا کے بھی تمام نجی اسکولوں کو کل بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

کراچی اور سندھ کے تعلیمی اداروں کے حوالے سے تاحال صورتحال واضح نہیں ہے جس کی وجہ سے والدین از حد پریشانی میں مبتلا ہیں۔

آل پرائیوٹ اسکول مینجمنٹ ایسوسی ایشن سندھ کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق یکم نومبرکواسکول بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

ایسوسی ایشن کی جانب سے واضح کیا گیا تھا کہ اگر محکمہ تعلیم سندھ  نے اس ضمن میں اعلان نہ کیا تو وہ ازخود اسکول بند کرنے پر مجبور ہوں گے۔

تاہم صوبائی وزیر تعلیم سردار شاہ کا کہنا ہے کہ صوبے بھرمیں سرکاری اسکول معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔

ہم نیوز کے مطابق حکومت پنجاب کے ترجمان نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ضلع لاہور کی حدود میں تمام سرکاری و پرائیویٹ اسکولز، کالجز اور یونیورسٹیاں کل یکم نومبر کو بند رہیں گی۔

آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن نے بھی پنجاب کے مختلف شہروں میں کل اسکولوں کو بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ فیڈریشن کے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اسکولوں کی  بندش کا فیصلہ سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر کیا ہے

صوبہ خیبرپختونخوا میں کل تمام نجی اسکولز بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے دیے گئے ایک فیصلے کے ردعمل میں بدھ کے دن صبح سے شروع ہونے والے  ملک گیر احتجاج اور ہنگامہ آرائی کے سبب متعدد شہروں میں تعلیمی اداروں کو قبل از وقت بند کردیا گیا تھا جس کی وجہ سے والدین کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔


متعلقہ خبریں